بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

31-May-2020

پی آئی اے کا مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق

Iqra Khan Iqra Khan
81 Views 0 1 ہفتہ
کراچی ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
geo
Posted at 22 مئی-2020

کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان ایئر لائنز( پی آئی اے) کا لاہور سے آنے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع سول ایوی ایشن( سی اے اے) کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راونڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز آبادی پر گر گیا۔

طیارہ گرنے سے قبل رہائشی عمارتوں کی چھتوں سے ٹکرایا

ذرائع کے مطابق طیارہ گرنے سے قبل قریب موجود رہائشی عمارتوں کی چھتوں سے ٹکرایا جس سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ گھروں کی چھتوں پر بھی آگ لگ گئی جبکہ طیارہ گرنے کے بعد علاقے میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔

مسافروں میں 51 مرد ،31 خواتین اور 9 بچے شامل

پی آئی اے نے حادثے کا شکار طیاروں کے مسافروں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق مسافروں میں 51 مرد ،31 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں۔ طیارے میں سینئر صحافی اور چینل 24 کے پروگرامنگ ڈائریکٹر انصار نقوی بھی سوار تھے۔

بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعودکا نام بھی طیارےکےمسافروں کی فہرست میں شامل ہے۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے حادثے میں محفوظ ہیں، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے کپتان کا نام سجاد گل ہے جبکہ  عملے میں عثمان اعظم ، فرید احمد، عبدالقیوم اشرف ، ملک عرفان رفیق، عاصمہ اور  مدیحہ ارم شامل ہیں۔

کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں مکمل طور پر تباہ

ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس آبادی پر گرا ہے اور اس میں گرتے ہی آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

حادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا۔

ملبے سے 5 سالہ بچے اور ایک شخص کی لاش نکال لی گئی

جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور جہاز کے ملبے  سے ایک 5 سالہ بچے اور ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 کو لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا اور طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر تباہ ہوگیا۔ طیارہ زیادہ پرانا نہیں تھا اور اس کی عمر تقریباً 10 سے 11 سال تھی اور طیارہ مکمل مینٹین تھا لہٰذا تکنیکی خرابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

صوبائی وزیر صحت نے طیارہ حادثے کے بعد کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی تاخیرنہ کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے مسافرطیارے کے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے حادثے پر ہم سب رنج اور غم کا شکار ہیں۔ جاں بحق مسافروں کو اللہ غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید سے دو دن قبل ایسا حادثہ پیش آنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ…

کراچی میں گزشتہ ہفتے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا کریش ہونے والا طیارہ جس…

2 گھنٹے
تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ ڈالرز

اب تک جیتنے جہاز کریش ہوئے سب کی رپورٹ لائے، عمران خان

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے…

1 دن
اب تک جیتنے جہاز کریش ہوئے سب کی رپورٹ لائے، عمران خان

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

1 دن
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

ایکسپورٹرز کو بڑے ممالک سے فیس ماسک کےآرڈرز ملنے لگے

پاکستانی ایکسپورٹرز کو امریکا ، یورپ اور کینیڈا سے فیس ماسک کے بڑے آرڈر موصول ہونا شرو ع…

1 دن
ایکسپورٹرز کو بڑے ممالک سے فیس ماسک کےآرڈرز ملنے لگے

تازہ ترین

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

1 گھنٹہ
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

1 گھنٹہ
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ…

کراچی میں گزشتہ ہفتے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا کریش ہونے والا طیارہ جس…

2 گھنٹے
تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ ڈالرز

شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کے ایک بار پھر چرچے ہو رہے ہیں اور اس بار…

4 گھنٹے
شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے