بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

انڈین جاسوس کلبوشن کو افغان طالبان نے پکڑوایا۔ اوریا مقبول جان کا دعویٰ

Tariq Tariq
61 Views 0 4 ہفتے
انڈین جاسوس کلبوشن کو افغان طالبان نے پکڑوایا۔ اوریا مقبول جان کا دعویٰ
SocialMedia
Posted at 3 مارچ-2020

کراچی۔ چار سال قبل پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بلوچستان میں دہشت گرد انہ کارروائیاں کرنیوالے انڈین دہشت گرد گروپ کے سرغنہ کلبھوشن یادیو کو پکڑ کر بڑی کامیابی حاصل کی تھی جو 3 مارچ 2016ء کو اس وقت پکڑا گیا جب ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو رہا تھا۔

اب تازہ ایسی رپورٹس منظرعام پر آ رہی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کو کلبھوشن کی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات افغان طالبان کی جانب سے فراہم کی گئیں۔ معرو ف کالم نگار اور سیاسی مبصر اوریا مقبول جان نے بھی ایک نجی چینل کے اپنے پروگرام میں اسی قسم کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان میں طالبان کا طاقتور ہونا پاکستان کیلئے بڑا اور مثبت پہلو ہو گا

وہ امریکہ اور طالبان امن معاہدے کے مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کا طاقتور ہونا پاکستان کیلئے ایک بڑا مثبت پہلو ہو گا۔ وہ ہمیشہ سے ہی پاکستان کے خیر خواہ رہے ہیں۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سرگرمیوں کی اطلاعات بھی افغان طالبان کے ذریعے پاکستانی ایجنسیاں کو ملیں جنہوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و امان میں بہتری امریکی حکام کی تعاون اور پیش رفت کے بغیر ممکن نہ تھی۔

واضح رہے امریکی حکام نے پچھلے سال بلوچ لبریشن آرمی کو بلیک لسٹ کیا تھا جو ایک بڑا اقدام تھا مگر اسکا زیادہ نوٹس نہیں لیا گیا۔ اس سے صوبہ بلوچستان میں امن و امان کے فروغ میں مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی پیش رفت کی بدولت بلوچ انتہا پسند رہنما براہمداغ بگٹی اور ہربیاز مری نے اپنا نیٹ ورک افغانستان سے لندن یا سوئٹزرلینڈ منتقل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے طاقت کے ایوانوں میں طالبان کی موجودگی سے پاکستان کی خطے میں پوزیشن میں مضبوطی آئے گی۔

متعلقہ خبریں

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

2 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے…

18 گھنٹے
ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت ریلوے پاکستان کی جانب سے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر…

22 گھنٹے
پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ میں ان کے ڈاکٹرز نے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی…

23 گھنٹے
ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

پنجاب حکومت بچوں کو گھروں میں پڑھائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور تعلیمی…

5 گھنٹے
حکومت پنجاب کا بچوں کیلئے تعلیم گھر ٹی وی چینل شروع

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

5 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

4 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

3 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے