بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

بھارت کی پاکستان کا پانی روکنے کی منصوبہ بندی

Iqra Khan Iqra Khan
64 Views 0 4 ہفتے
بھارت کی پاکستان کا پانی روکنے کی منصوبہ بندی
Dissolve
Posted at 6 مارچ-2020

حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی حکومت رواں سال کے آخر تک دریائی پانی میں پاکستان کے حصہ کو پاکستان آنے سے روکنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں دریائے اوج سے 2 ٹی ایم سی پانی روکنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ دریائے اوج دریائے راوی کی شاخ ہے جو مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ سے گزرتا ہے۔

اس بات کو بھارتی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں بھارتی حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد حکومت کی منظوری کا منتظر ہے۔

گزشتہ برس پلوامہ کا ڈرامہ رچانے کے بعد مودی سرکار اور اس کے وزرا نے پاکستان کو آبی دہشتگردی کی دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں۔ مودی پہلے بھی دعویٰ کرچکا ہیں کہ مستقبل قریب میں بھارت پاکستان کی پانی کی فراہمی بند کردے گا۔

بھارتی وزیر اعظم نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہریانہ میں متحرک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس پانی پر بھارت اور ہریانہ کے کسانوں کا حق ہے اسے 70 برس سے پاکستان کو دیا جا رہا ہے۔ ہم اس پانی کو روکیں گے اور آپ کے گھروں تک پہنچائیں گے۔

اس سے قبل فروری 2019 میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ اور آبی وسائل نتن گڈکری نے کہا تھا کہ وہ اتراکھنڈ میں 3 ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ بھارت کو دریائی پانی کو پاکستان جانے سے روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ عالمی بینک کے ذریعہ 1960 میں طے شدہ سندھ طاس منصوبے کے تحت بھارت پاکستان کے ساتھ دریائی پانی بانٹنے کا پابند ہے۔

متعلقہ خبریں

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

2 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے…

18 گھنٹے
ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت ریلوے پاکستان کی جانب سے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر…

22 گھنٹے
پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ میں ان کے ڈاکٹرز نے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی…

24 گھنٹے
ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

لاہورایکسپو سنٹر میں 1 ہزار بستروں کا پہلا فیلڈ ہسپتال تیار

لاہور۔ کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کئی بڑے اقدامات سامنے آنا شروع ہو…

5 گھنٹے
لاہورایکسپو سنٹر میں 1 ہزار بستروں کا پہلا فیلڈ ہسپتال تیار

پنجاب حکومت بچوں کو گھروں میں پڑھائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور تعلیمی…

5 گھنٹے
حکومت پنجاب کا بچوں کیلئے تعلیم گھر ٹی وی چینل شروع

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

4 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

3 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے