بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-February-2020

حریم شاہ کے والد بیٹی کی حرکتوں پر رو پڑے

Sana Ullah Sana Ullah
84 Views 0 2 مہینے
INC PAK
Posted at 2 جنوری-2020

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے والد نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے حریم شاہ کی حرکات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

حریم شاہ کے والد کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی وجہ سے رشتہ داروں کو جو اذیت پہنچی ہے میں اس پر بہت شرمندہ ہوں اور حریم کے طرز زندگی پر اس کے اساتذہ سے بھی شرمندہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے اور انہوں نے اپنی بیٹی کو بھی اسلامی تعلیمات دلوائی تھیں لیکن ان کی بیٹی پتا نہیں کیسے ان معاملات میں پڑ گئی۔

اپنے ویڈیا پیغام میں حریم شاہ کے والد رو پڑے اور نم آنکھوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ میں نے پوری زندگی کسی کا دل نہیں دکھایا۔ بس ایک بار اپنے والد سے ناراض ہوئے تھے لیکن ان کی بڑی ماں نے صلح کروا دی تھی۔ ان کا ماننا ہے کہ شائد ان کے والد کو دکھ پہنچانے کی ان کو کوئی سزا مل رہی ہے۔

حریم شاہ کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں بہت سی تکلیفیں دیکھی ہیں لیکن یہ اذیت سب سے بڑی ہے۔ ان کو اس بات کی فکر لاحق ہے کہ ان کی بیٹی کی وجہ سے رشتہ داروں ، عزیزوں اور ملکی وقار کو جو نقصان پہنچا ہے وہ اس پر بہت دکھی اور غمزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے اولیا اور چاہنے والوں سے دعاگو ہوں کہ حریم شاہ سے فضہ حسین بن جائے۔ اللہ کی ذات ہدایت دینے والی ہے میں اس کی ذات سے نا امید نہیں ہوں۔اللہ پاک اگر راضی ہو جائے تو بڑے سے بڑے گناہگار بھی راہ راست پر آ سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اور ان کے گھر والے بہت اذیت میں ہیں۔ دعاکریں اللہ ہمارے ملک کی اور خاندان کی عزت رکھے ۔ میں تمام لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں جن کی میری وجہ سے عزت پر حرف آیا۔

متعلقہ خبریں

پاک بھارت تجارت کی راہ میں مسئلہ کشمیر بڑی رکاوٹ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو…

4 گھنٹے
پاک بھارت تجارت کی راہ میں مسئلہ کشمیر بڑی رکاوٹ، وزیراعظم

پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن…

3 گھنٹے
پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

ڈاکٹرز کیخلاف کریک ڈاون شروع، اسپتالوں سے ریکارڈ طلب

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آمدن اور اثاثے چھپانے پر پشاور کے 14پرائیویٹ اسپتالوں سے ریکارڈ…

2 گھنٹے
ڈاکٹرز کیخلاف کریک ڈاون شروع، اسپتالوں سے ریکارڈ طلب

وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی سے روک…

اسلام آباد۔ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی و صولی سے روکنے کا سرکلر جاری کر دیا۔…

11 گھنٹے
وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیا

تازہ ترین

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھارتی ایونٹ پلانرسے کرانے پر شائقین…

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی مایوس کن افتتاحی تقریب کے پیچھے بھارتی ایونٹ…

5 گھنٹے
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھارتی ایونٹ پلانرسے کرانے پر شائقین ناراض

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔…

4 گھنٹے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ

پاک بھارت تجارت کی راہ میں مسئلہ کشمیر بڑی رکاوٹ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو…

4 گھنٹے
پاک بھارت تجارت کی راہ میں مسئلہ کشمیر بڑی رکاوٹ، وزیراعظم

بھارت میں ٹرمپ کا بڑااستقبال احتجاج سے توجہ ہٹانے کا طریقہ، نیویارک…

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا استقبال احتجاج سے توجہ…

3 گھنٹے
بھارت میں ٹرمپ کا بڑااستقبال احتجاج سے توجہ ہٹانے کا طریقہ، نیویارک ٹائمز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے