بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

کم آمدنی والوں کیلئے کونسی اشیا کی خریداری میں مدد دینے کا فیصلہ

Tariq Tariq
48 Views 0 4 ہفتے
حکومت کا کم آمدنی والوں کیلئے کونسی اشیاء کی خریداری میں مدد دینے کا فیصلہ
Dawn
Posted at 2 مارچ-2020

اسلام آباد۔ پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی کے نرخوں میں کمی کے بعد اب حکومت نے 25 ہزار سے کم آمدنی والے افراد کو راشن کی خریداری میں مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آٹا، چینی، دال اور گھی کی خریداری میں معاونت فراہم کرے گی

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کم آمدنی والے طبقوں کو ریلیف کیلئے اقدامات اور ان کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے تجویز پیش کی گئیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری غربت کے ازسرنو سروے کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت 25 ہزار سے کم آمدنی والے افراد کو آٹا، چینی، دال اور گھی کی خریداری میں معاونت فراہم کرے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وفاق اور صوبے ملکر اس فیصلے پر عمل درآمد کرائیں گے۔ آئندہ بجٹ میں راشن خریداری کیلئے رقم مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔ پی ٹی آئی حکومت سفید پوش طبقے کا سہارا بنے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کمزور طبقوں کیلئے اشیائے ضروریہ کی فراہمی یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے یقینی بنا رہے ہیں، پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام اس کا عملی ثبوت ہے۔ بے سہارا طبقوں کی مدد کیلئے نجی شعبے اور مخیر خضرات کی حکومت سے پارٹنر شپ قابل تحسین ہے۔

واضح رہے وزیراعظم غریب طبقے کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کو بھی 10 ارب روپے کا پیکیج دے چکے ہیں جہاں سے انہیں آٹا، گھی اور چینی کم نرخوں پر دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

2 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے…

18 گھنٹے
ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت ریلوے پاکستان کی جانب سے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر…

22 گھنٹے
پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ میں ان کے ڈاکٹرز نے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی…

23 گھنٹے
ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

پنجاب حکومت بچوں کو گھروں میں پڑھائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور تعلیمی…

5 گھنٹے
حکومت پنجاب کا بچوں کیلئے تعلیم گھر ٹی وی چینل شروع

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

5 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

4 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

3 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے