بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

پاکستان کرتارپور گوردوارہ دوبارہ کھولنے کیلئے تیار، بھارت نےانکار کردیا

Iqra Khan Iqra Khan
62 Views 0 1 ہفتہ
سکھ یاتریوں کیلئے گوردوارہ کرتارپور دوبارہ کھولنے کا اعلان
Youlin Magazine
Posted at 27 جون-2020

بھارت نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور گوردوارہ تک جانے والی سرحدی راہداری کھولنے سے انکار کردیا۔

پاکستان نے 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے بھارت کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا تاہم اب بھارت نے کرتارپور راہداری کھولنے سے انکار کردیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ دنیا بھرمیں جیسےعبادت گاہیں کھل رہی ہیں،پاکستان مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کرتارپور راہداری کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کو 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے سےمتعلق اپنی آمادگی سے آگاہ کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے یہ کوریڈور 16 مارچ کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کو دوبارہ کھولنے کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر تبادلہ خیال کرنے کی دعوت دی ہے۔

یاد رہے کہ کرتار پور راہداری کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے 9 نومبر 2019 کو کیا تھا۔ بابا گورو نانک کی 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر راہداری کا افتتاح دنیا بھرمیں بسنے والے سکھوں کے طویل انتظارکی خواہش پرکیاگیا تھا۔

کرتار پور راہداری امن اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ حکومت کے اس اقدام کو پوری دنیا میں سراہا گیا تھا، سکھ مذہب کے پہلے گورو بابا گورو نانک نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال کرتار پور میں گزارے تھے۔

پاکستان نے راہداری کھولنے کا اعلان اس وقت کیا ہے جب دنیا بھرمیں بسنے والے سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منارہی ہے۔

لاہور کے گورودوارہ ڈیرہ صاحب ، جہاں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سمادھی ہے۔ یہاں تین روزہ تقریب کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکرٹری سردارامیرسنگھ سمیت مقامی سکھوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی اختتامی تقریب 29 جون کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

4 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

چین کا آزاد کشمیر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبے کے تحت کشمیر کے آزاد پٹن میں 1.5 بلین ڈالر کے…

2 گھنٹے
چین کا آزاد کشمیر میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کا اعلان

بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بجلی پرتمام جنرل سبسڈیز واپس لینے14فیصد تک مہنگی کرنے اور 5 کیٹگریز کے رعایتی نرخ محدودکرنے…

3 گھنٹے
بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون میں 16 ہزار ٹن چینی اور گندم…

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاری مقدار…

20 گھنٹے
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون میں 16 ہزار ٹن چینی اور گندم برآمد

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

4 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

3 گھنٹے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

3 گھنٹے
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

2 گھنٹے
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے