بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

حکومت کا آئندہ جمعہ یوم توبہ منانے کا اعلان

Iqra Khan Iqra Khan
87 Views 0 2 مہینے
حکومت کا آئندہ جمعہ یوم توبہ منانے کا اعلان
Time
Posted at 20 اپریل-2020

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ آئندہ جمعتہ المبارک یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا۔

ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کی صورتحال اور رمضان المبارک کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں ہوا، اجلاس میں معروف علمائے کرام کے وفد نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ارکان کے علاوہ علما کے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، مولانا راجا ناصر عباس اوردیگرشریک ہوئے۔

کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے گورنرسندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور مولانا شہنشاہ حسین نقوی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں لاک ڈائون کی صورتحال میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کھولنے اور مذہبی اجتماعات کے انعقاد سے متعلق بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے ساتھ نظام زندگی کو بھی چلانا ہے، جس کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا بڑا چیلنج ہے، ایمانی قوت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھی جائیں گی اور اعلامیے کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہوگی، مدارس کے بچوں کیلئے بھی گھر بیٹھے تعلیم کا پروگرام لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ آئندہ جمعتہ المبارک کو یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائےگا، وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ مساجد آباد رہیں، 20نکاتی اعلامیہ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

4 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور میں داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا…

2 گھنٹے
داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

20 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

21 گھنٹے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

4 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

4 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

3 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

3 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے