بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

پی آئی اے کو پہلی بار امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

Iqra Khan Iqra Khan
59 Views 0 1 مہینہ
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ
Royal Travel
Posted at 30 اپریل-2020

پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے) کو تاریخ میں پہلی بار امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی درخواست دی تھی جس کی امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے منظوری دیدی ہے۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کو امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث پروازیں یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد امریکا کیلئے جایا کرتی تھیں۔

ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اس ضمن میں خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان، وزیر ہوا بازی اور وزارت خارجہ کے تعاون اور کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے امریکا کیلئے ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں۔ پی آئی اے ان میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور قومی ادارے مصیبت کے وقت میں خاندان کے فرد کی طرح پاکستان کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

متعلقہ خبریں

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

8 منٹ
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور میں داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا…

6 گھنٹے
داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

1 دن
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

1 دن
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

8 منٹ
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

30 منٹ
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

1 گھنٹہ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

2 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے