بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

کرونا وائرس کا خوف، ایران سے آنے والوں کی فہرست تیار

Iqra Khan Iqra Khan
58 Views 0 1 مہینہ
ماسک ذخیرہ کرنیوالوں کو سزائے موت دینے کا اعلان
dunya news
Posted at 27 فروری-2020

کرونا وائرس کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کی تھی۔ کراچی میں کرونا کے کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے 27 اور 28 فروری کو سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب کرونا وائرس کے پھلاو کے خدشے کے پیش نظر ایران کی سرحد مسلسل پانچویں روز بھی بند ہے۔ بلوچستان حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اور دینی مدارس 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی منسوخ کر یئے گئے ہیں۔

پنجاب کے شہر سوہاوہ کے علاقہ ٹبی سیداں کی رہائشی عابدہ نسرین کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ خاتون چند روز قبل ایران سے واپس آئی ہیں، یہ کرونا وائرس کا مشتبہ کیس ہے مریضہ کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھیج دئیے گئے ہیں۔ رپورٹس آنے سے قبل وائرس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔

کراچی میں کرونا وائرس رپورٹ ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی مسئلہ بنتا جا رہا ہے، ہمیں کرونا وائرس کو روکنے کیلئے موثر تدابیر کرنی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ایران سے آنے والے 1500 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ایران سے آنے والے تمام افراد کی اسکریننگ کرنھے کی ہدایت کی ہےا ور ان کی تمام تفصیلات یعنی موبائل فون نمبرز اور پتے بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی پاکستان میں تصدیق ہونے پر پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں، کومت آپ کا پورا خیال رکھے گی، تمام لوگ رضاکارانہ طور پر تعاون کریں۔

صوبائی سندھ محکمہ صحت نے ایران سے کراچی آنے والے زائرین کی فہرست تیار کرلی ہے جس میں کراچی پہنچنے والوں کے نام ، پتے ، قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبرز بھی شامل ہیں ، کراچی سے ایران جانے والے زائرین اور دیگر مسافروں کی تعداد 5 سو سے زائد ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اوجھا کیمپس، سول اسپتال، لیاری اسپتال، میرپورخاص سول اسپتال، گمس سکھر، پمس نواب شاہ، لمس حیدرآباد، سی ایم سی ایچ لاڑکانہ میں آسولیٹڈ وارڈ بنائے گئے ہیں، محکمہ صحت میں ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے، جس کے رابطہ نمبر 99204405 اور 99203443-021 ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اسکردو انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت موسمی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اسکردو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

متعلقہ خبریں

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

2 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے…

18 گھنٹے
ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت ریلوے پاکستان کی جانب سے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر…

22 گھنٹے
پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ میں ان کے ڈاکٹرز نے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی…

24 گھنٹے
ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

لاہورایکسپو سنٹر میں 1 ہزار بستروں کا پہلا فیلڈ ہسپتال تیار

لاہور۔ کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کئی بڑے اقدامات سامنے آنا شروع ہو…

5 گھنٹے
لاہورایکسپو سنٹر میں 1 ہزار بستروں کا پہلا فیلڈ ہسپتال تیار

پنجاب حکومت بچوں کو گھروں میں پڑھائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور تعلیمی…

5 گھنٹے
حکومت پنجاب کا بچوں کیلئے تعلیم گھر ٹی وی چینل شروع

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

4 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

3 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے