بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

13-September-2020

یورپی یونین کی پابندی سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے نقصان کا خدشہ

Iqra Khan Iqra Khan
89 Views 0 2 مہینے
The Nation
Posted at 4 جولائی-2020

یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

نقصان سے بچنے کیلئے پاکستانی سفارت کاروں سمیت برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں با اثر پاکستانی نژاد افراد سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکار پی آئی اے کے ساتھ مل کر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں آئندہ ہفتے اپیل دائر کریں گے۔

اس کے علاوہ پی آئی اے نے یورپی یونین اوربرطانیہ میں پاکستانی نژاد پارلیمنٹرین سے بھی رابطہ کیا ہے اور پائلٹ کے جعلی لائسنس کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ہے۔

ذارئع کے مطابق پاکستانی نژاد نمائندگان کو کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی آئی اے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23پروازیں آپریٹ کررہی تھی جن میں سے لندن کیلئے9 مانچسٹر 10 اور 4برمنگھم کیلئے آپریٹ ہوتی تھیں جبکہ یورپ کیلئے6پروازیں چلائی جاتی تھیں۔

یورپ میں پیرس، میلان،بارسلونا اور کوپن ہیگن شامل تھے یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے 33 ارب روپے سے زائد ریونیو کے نقصان کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں کررہی جس کی وجہ سے12ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔ سعودی عرب میں عالمی پروازوں کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے عمرہ سیزن بھی نہیں کرسکی۔

متعلقہ خبریں

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

1 مہینہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر…

1 مہینہ

پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی۔ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا…

1 مہینہ

ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

ملتان میں ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون…

1 مہینہ

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

1 مہینہ

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

1 مہینہ

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

1 مہینہ

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

1 مہینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے