بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

یورپی یونین کے دروازے پاکستان کیلئے بند، بھارت کیلئے کھول دیئے

Iqra Khan Iqra Khan
51 Views 0 2 ہفتے
یورپی یونین کے دروازے پاکستان کیلئے بند، بھارت کیلئے کھول دیئے
Posted at 29 جون-2020

یورپی یونین نے دنیا کیلئے اپنے بارڈرز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستانیوں کیلئے یورپی یونین کے دروازے بند رہیں گے۔

دوسری جانب دنیا میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت کو یورپی یونین نے پابندی کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔

یورپی یونین کی جانب سے اپنے انٹرنیشنل بارڈرز 54 ممالک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق جولائی کے آغاز سے ہوگا لیکن پاکستانیوں کیلئے یورپی ممالک کے دروازے بند رہیں گے۔

انٹرنیشنل بارڈرز کی فہرست میں انڈیا کا نام بھی شامل ہے جو دنیا کا چوتھا کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

دنیا کا سب سے طاقتور ملک امریکا جو کہ کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے اور وہاں نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

یورپی یونین کی فہرست میں امریکہ کا نام بھی شامل نہیں ہے، یورپی یونین سمجھتی ہے کہ امریکہ کورونا کو قابو کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

یورو نیوز کے مطابق برازیل، قطر، امریکہ اور روس سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت اس وقت دی جائے گی جب کورونا کو قابو کرلیا جائے گا۔

جن ممالک کے شہریوں کو یورپی یونین کی سرحدوں میں داخلے کی اجازت حاصل ہوگی ان میں البانیا، الجیریا، انڈورا، انگولا، آسٹریلیا، بہاماس، بھوٹان، بوسنیا ہرزیگونیا، کینیڈا، چین، کوسٹا ریکا، کیوبا، شمالی کوریا، ڈومینیکا، مصر، ایتھوپیا، جارجیا، گیانا، انڈیا، انڈونیشیا شامل ہیں۔

علاوی ازیں جمائیکا، جاپان، قزاقستان، کوسوو، لبنان، موریشش، موناکو، منگولیا، مونٹی نیگرو، موروکو، موزمبیق، میانمار، نمیبیا، نیوزی لینڈ، نکاراگوا، پالاو، پیراگوئے، روانڈا، سینٹ لوشیا، سربیا، جنوبی کوریا، تاجکستان، تھائی لینڈ، تیونس، ترکی، ترکمانستان، یوگنڈا، یوکرائن، یوراگوئے، ازبکستان، ویٹی کن سٹی، وینز ویلا، ویتنام اور زیمبیا شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار جاری کر دیئے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے…

22 گھنٹے
حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار جاری کر دیئے

یوم شہدائے کشمیر، وادی میں مکمل ہڑتال، پاکستان کا بھارت کو واضح…

مقبوضہ کشمیر میں آج 89 ویں یوم شہدا پر جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں…

23 گھنٹے
یوم شہدائے کشمیر، وادی میں مکمل ہڑتال، پاکستان کا بھارت کو واضح پیغام

ملک کو ایک اور ٹڈی دل کے بڑے حملے کا سامنا کرنا…

آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کو ایک اور بڑے ٹڈی دل کے حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا…

3 دن
ملک کو ایک اور ٹڈی دل کے بڑے حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

4 دن
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

تازہ ترین

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

4 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

3 گھنٹے
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

کراچی میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا…

کراچی کے علاقہ گڈاپ میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس…

2 گھنٹے
کراچی میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

ایئرکنڈیشنر کی ٹھنڈک ٹنوں میں کیوں جانچی جاتی ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے ایئرکنڈیشنر کی صلاحیت ٹنوں کے حساب سے کیوں جانچی جاتی ہے؟ اگر نہیں…

2 گھنٹے
ایئرکنڈیشنر کی ٹھنڈک ٹنوں میں کیوں جانچی جاتی ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے