بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا کا شکار ہو گئے

Iqra Khan Iqra Khan
175 Views 0 3 مہینے
ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا کا شکار ہو گئے
geo
Posted at 21 اپریل-2020

معروف فلاحی ادارے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے دو روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھہ اور کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا تھا۔

بعدازاں فیصل ایدھی نے نجی چینل کے پروگرام میں وزیراعظم سے اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ وزیراعظم نے انہیں پہچانا ہی نہیں اور ان سے کوئی بات نہیں کی۔

جب سب لوگ اٹھ کر جانے لگے تو ایک صنعتکار نے وزیراعظم سے تعارف کرایا کہ یہ عبدالستار ایدھی کے بیٹے ہیں، جس پر وزیراعظم نے ان سے دروازے پر کھڑے کھڑے آدھ منٹ ہی بات کی تھی۔

فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے فلاحی کاموں کیلئے ایدھی فاونڈیشن کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ خبریں

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

4 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

چین کا آزاد کشمیر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبے کے تحت کشمیر کے آزاد پٹن میں 1.5 بلین ڈالر کے…

2 گھنٹے
چین کا آزاد کشمیر میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کا اعلان

بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بجلی پرتمام جنرل سبسڈیز واپس لینے14فیصد تک مہنگی کرنے اور 5 کیٹگریز کے رعایتی نرخ محدودکرنے…

3 گھنٹے
بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون میں 16 ہزار ٹن چینی اور گندم…

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاری مقدار…

20 گھنٹے
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون میں 16 ہزار ٹن چینی اور گندم برآمد

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

4 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

3 گھنٹے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

3 گھنٹے
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

2 گھنٹے
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے