بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

سخت شرائط کے باعث تاجروں کی محدود تعداد آن لائن کاروبار پر رضامند

Iqra Khan Iqra Khan
46 Views 0 1 مہینہ
سخت شرائط کے باعث تاجروں کی محدود تعداد آن لائن کاروبار پر رضامند
ARY News
Posted at 27 اپریل-2020

سندھ حکومت کی جانب سے آن لائن کاروبار شروع کرنے کیلئے سخت شرائط کے باعث تاجروں کی محدود تعداد نے آج سے آن لائن کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آل سٹی تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ 5 ہزار کے قریب دکان داروں نے آن لائن کاروبار کیلئے کوائف نامے پر کرلئے ہیں جو پیر کو محکمہ داخلہ میں جمع کرائے جائیں گے اور پیر سے ہی آن لائن کاروبار کا آغاز کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ایس او پیز اور سخت شرائط بالخصوص کسی ملازم میں کورونا وائرس مثبت آنے کی صورت میں علاج و معالجہ کے اخراجات اور بھاری جرمانوں کی وجہ سے دکان داروں کی بڑی تعداد پریشان ہے جس کی وجہ سے آن لائن کاروبار کے خواہش مند تاجروں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

شرجیل گوپلانی نے کہا کہ 4 سے 5 ہزار دکان دار آن لائن کاروبار کیلئے تیار ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے یا ایس او پی پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں عائد کی جانے والی ذمہ داری کے بارے میں سندھ حکومت اور انتظامیہ سے بات بھی کریں گے۔

دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹرز کے احتجاج اور الٹی میٹم پر سندھ حکومت نے ٹرانسپو رٹرز کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ایس او پیز کی تیاری شروع کردی ہے۔

وزیراعلی سید مراد علی شاہ سے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ تنظیموں کے مطالبات اور تجاویز سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کی۔

اس موقع پر وزیراعلی سند ھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز نے لاک ڈاون کے دوران حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیا، وفاقی حکومت نےلاک ڈاون میں توسیع کردی ہے، ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے ایس او پیز تیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کو حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ لیکن وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آرہے، سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کی سہولت کیلئے موٹر وہیکل ٹیکس میں رعایت کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

20 منٹ
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور میں داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا…

6 گھنٹے
داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

1 دن
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

1 دن
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

20 منٹ
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

2 منٹ
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

46 منٹ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

1 گھنٹہ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے