بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

ڈی جی آئی ایس پی آر کا عوام کو اگلے 15دن گھروں پر عبادت کرنے کا مشورہ

paktv Avatar
62 Views 0 1 مہینہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کا عوام کو اگلے 15دن گھروں پر عبادت کرنے کا مشورہ
Facebook
Posted at 24 اپریل-2020

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کرونا کے حوالے سے اگلے پندرہ ر وز اہم قرار دیتے ہوئے انہیں عبادت گھروں پر کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ رمضان کی خیر و برکت سے پاکستان اور دنیا کو کرونا سے نجات ملے گی۔ آرمی چیف نے تمام سول اداروں کے ساتھ ملکر تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس 26 فروری کو منظرعام پر آیا۔بھارت نے اس وقت سے 850 مرتبہ سیزفائر کی خلاف ورزی کی۔جان بوجھ کر ایل او سی پر آبادیوں کو نشانہ بنایا اور سیزفائرکی خلاف ورزیوں میں بھاری آرٹلری کا استعمال کیا۔ بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ بیانات ان کی اندرونی ناکامیوں پر مایوسی ظاہر کرتے ہیں۔

آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی

آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ عالمی قوانین کو پامال کر کے اس نے ثابت کیا کہ بھارت ہندوتوا اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور موجودہ حالات میں آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی دنیا میں سب سے کم کیسز ہیں۔ بھارت اپنے داخلی معاملات سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔کرونا وبا کو اسلام سے جوڑنے کی مذموم کوشش کی پوری دنیا مذمت کر چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 15 روز کرونا کے حوالے سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ خدشہ ہے کہ آنیوالے پندرہ دنوں میں کرونا کیسز ی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے انفرادی اور اجتماعی احتیاط کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے تمام دستیاب وسائل اس وبا سے نمٹنے پر خرچ ہو رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کرونا کے دوران چین نے ہمارے ایک اچھے دوست ہونے کا ثبوت دیا۔

آج بھی دو جہاز امدادی سامان اور ڈاکٹرز کی ٹیم لیکر پاکستان پہنچا۔ چینی ڈاکٹرز دو ماہ پاکستان میں قیام کریں گے۔ پاک فوج چین کی اس مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں میڈیا اور علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میڈیا نے کرونا سے متعلق بھرپور آگہی مہم چلائی۔

اس مرحلے پر علماء کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔ موجودہ صورتحال میں عوام گھروں کو عبادت گاہ بنائیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاک فوج نے انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس نہ لینے کا بڑا فیصلہ کیا۔

تافتان، طورخم، چمن میں قرنطینہ اور آنسولیشن سہولتیں قائم کر دیں۔ 17 اندرونی ریلیف پروازوں کے ذریعے 64 لاکھ ٹن سامان مختلف علاقوں میں پہنچایا گیا ہے۔ کرونا کے دوران لاکھوں مستحق اور غریب افراد کو راشن پہنچا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

2 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور میں داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا…

5 گھنٹے
داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

23 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

1 دن
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

2 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

1 گھنٹہ
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

25 منٹ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

8 منٹ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے