بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

عید کی شاپنگ کیلئے لاک ڈاون میں نرمی کرنے کا فیصلہ

Iqra Khan Iqra Khan
89 Views 0 2 مہینے
تجارتی مراکز اب دن میں 2 بار کھلیں گے
Daily Times
Posted at 20 اپریل-2020

سندھ حکومت نے صوبے میں دکانیں اور بازار کھولنے کیلئے پلان ترتیب دے دیا ہے۔

سندھ حکومت نے تاجر رہنماوں کی مشاورت سے پلان مرتب کیا ہے جس میں کراچی کے تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کیلئے 13 شعبوں کا تعین کیا ہے۔

بنیادی طور پر کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے 13 سیکٹرز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا اور ہر کیٹیگری میں شامل شعبہ ہفتہ میں 2 روز کیلئے کھولا جائے گا۔

پہلی کیٹیگری میں 4، دوسرے میں 4 اور تیسرے میں 5 شعبے شامل ہیں، بازار اور دکانیں دن میں 8 گھنٹے کیلئے کھولے جائیں گے۔

کریانہ، مرغی و گوشت کی دکانیں اور بیکریاں ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ صرف دودھ، سبزی اور پھل کی دکانوں اور میڈیکل اسٹورز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

بازار اور دکانیں کھولنے کیلئے ضابطہ کار (ایس او پیز) بدھ تک تیار ہو جائیں گے جبکہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے بازاروں کو سیل کر دیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے عید شاپنگ کیلئے 15 رمضان کے بعد مزید نرمی کرے گی جو انتظامیہ سے تعاون اور ایس او پی پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بھی جلد نرمی کا اعلان کیا جائے گا تاہم اس پلان پر عمل درآمد وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت سے مشروط ہے۔

دوسری جانب سندھ میں 69 صنعتوں اور فیکٹریوں کو محکمہ داخلہ کی ایس او پی پر عمل درآمد کے بعد آج سے پیدواری عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز نے بھی مچھلیوں کے شکار پر پابندی میں نرمی کردی ہے جس کے بعد ماہی گیر سمندر میں مچھلیوں کا شکار اور ایس او پی کے تحت کراچی فش ہاربر پر تجارتی سرگرمیاں بھی شروع کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لاک ڈاون میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے تاہم کچھ صنعتوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ کام کی اجازت دی گئی ہے جن کیلئے شرائط و ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔

متعلقہ خبریں

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

2 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور میں داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا…

4 گھنٹے
داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

22 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

24 گھنٹے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

2 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

2 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

47 منٹ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

14 منٹ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے