بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

کورونا کا 18 ٹن حفاظتی سامان پہنچ گیا، پی آئی اے کے 3 ملازمین کورونا سے متاثر

Iqra Khan Iqra Khan
58 Views 0 1 مہینہ
کورونا کا 18 ٹن حفاظتی سامان اسلام آباد پہنچ گیا
Geo News
Posted at 27 اپریل-2020

کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے 18 ٹن سامان کی ایک اور کھیپ چین سے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پاکستان ایئرلائن( پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا ہے۔ سامان میں 15 ایکسرے مشین، 119 وینٹی لیٹر اور 200 تھرمل گنز شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ آج پاکستان یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھتا ہے جسے آنے والے دنوں میں مزید بڑھا دیاجائے گا۔ چین سے چند روز میں مزید سامان آئے گا۔

دوسری جانب قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے مزید 3 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تینوں فضائی میزبان لندن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے جن کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق متاثرہ افراد کو اسلام آباد کے ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں سے دو کا تعلق لاہور ج کہ ایک کا پشاور سے ہے۔

واضح رہے کہ اب تک پی آئی اے کے 10 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ 25 اپریل کو غیر ملکی ائر لائن کی 3 پروازوں کے ذریعے 684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے جن میں سے 434 کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 7سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 286 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 5526، سندھ میں 4956، خیبرپختونخوا میں 1864، بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318، اسلام آباد میں 245 اور آزاد کشمیر میں 59 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 29 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 7ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

2 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور میں داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا…

4 گھنٹے
داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

22 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

24 گھنٹے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

2 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

2 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

55 منٹ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

22 منٹ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے