بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

کورونا وائرس سے پاکستان میں 9 لاکھ افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ

Iqra Khan Iqra Khan
61 Views 0 4 ہفتے
کورونا وائرس سے پاکستان میں 9 لاکھ افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ
The Federal
Posted at 6 مارچ-2020

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو 5 ارب ڈالرز نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ معیشت متاثر ہونے سے پاکستان میں تقریباً ساڑھے 9 لاکھ افرادبے روزگار ہو سکتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصانات پر ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) نے رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کو 77 سے 347 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ لاحق ہے اور پاکستان کو تقریباً 5 ارب ڈالرز کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی زراعت کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں کاروبار، تجارت اور پبلک سروسز کو 1 ارب 94 کروڑ ڈالر نقصان ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں ہوٹل، ریسٹورنٹ، مینوفیکچرنگ اور تعمیرات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹرانسپورٹ اور یوٹیلیٹیز سروسز بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ پاکستان کی چین سے سپلائی لائن بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

معیشت متاثر ہونے سے پاکستان میں تقریباً ساڑھے 9 لاکھ افرادبے روزگار ہو سکتے ہیں، یہ اندازہ ممکنہ بد ترین صورتحال کو مد نظر رکھ کر لگایا گیا ہے جبکہ وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات سے معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کتنے کیسز موجود ہیں؟

یاد رہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا۔ یہ وائرس دنیا کے 84 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے کتنے کیسز موجود ہیں

پاکستان میں اس وقت سندھ میں 3، اسلام آباد میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک کیس موجود ہے۔ حکومت نے ایران میں وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت پاک ایران بارڈر بند کررکھا ہے جبکہ چمن سے پاک افغان بارڈر بھی بند ہے۔اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کیلئے آئی ایم ایف کا بجٹ

واشنگٹن، کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کے وزیراعظم نے ماسک کی برآمدگی پر پابندی لگا دی ہے۔ آئی ایم ایف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر 50 ارب ڈالر کی امدادی رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔

دنیا کے 13 ممالک میں اسکولز بند

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق وائرس کی وجہ سے 13 ملکوں میں اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے 29 کروڑوں بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔اس وائرس کی شدید نوعیت کے باعث گردے فیل ہوسکتے ہیں، نمونیا اور یہاں تک کے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

4 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

کورونا کی آڑ میں کرپشن میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑ سکتے،…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر 14 اپریل سے کھول رہے ہیں۔ اس صنعت کے…

9 گھنٹے
کورونا کی آڑ میں کرپشن میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان

امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قاتلوں کی رہائی پر امریکا پاکستان سے…

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

10 گھنٹے
امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قاتلوں کی رہائی پر امریکا پاکستان سے ناراض

مسلمان اور ہندو برابر نہیں ہو سکتے، بی جے پی رہنما کے…

وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے…

12 گھنٹے
بی جے پی قیادت جرمنی کے نازیوں کی طرح مسلمانوں کیخلاف بات کرتی ہے

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

3 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

3 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

4 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

4 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے