بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

کورونا کے کیسز میں اضافہ، پورا ملک لاک ڈاون، فوج تعینات

Iqra Khan Iqra Khan
65 Views 0 2 ہفتے
ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 2709 ہوگئی
geo tv
Posted at 24 مارچ-2020

کورونا وائرس سے پاکستان بھر میں اب تک 887 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 6افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے اور چاروں صوبوں کو لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات ہوگی اور فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہیں۔

 پنجاب بھر میں آج سے 2 ہفتوں کے لئے باقاعدہ لاک ڈاون کا آغاز ہو گیا ہے اور صوبہ بھر میں ہر قسم کے مذہبی و سماجی اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی فضائی آپریشن بھی مکمل بند ہے۔

اندرون شہر، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے تاہم صرف فیملیز کو اس پابندی سے استثنیٰ ہے۔

واضح رہے کہ کھانے پینے کی اشیا، اسپتال، میڈیکل اسٹورز اور بینک ملک بھر میں عائد پابندی سے مستثنی ہیں۔ اس کے علاوہ صحافی، اخبار فروش، طبی عملہ، سماجی کارکن، پورٹ پر کام کرنے والے ملازمین بھی پابندی سے مستثنی ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سندھ میں 394، پنجاب میں 249، گلگت بلتستان میں 80، خیبرپختونخوا میں 38، اسلام آباد میں 15 اور بلوچستان میں 110 اور آزاد کشمیر میں 1 ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں بلوچستان میں ایک، خیبرپختونخوا میں 3، سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی اسی مہلک بیماری سے انتقال کرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں 176، لاہور 51، گجرات 5، گوجرانوالہ 6، جہلم 3، راولپنڈی 2، ملتان 2، فیصل آباد 1، منڈی بہاالدین 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا کا ایک کیس شامل ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد 132 تک جاپہنچی ہے جب کہ ایک مریض کا تعلق حیدرآباد اور ایک کا دادو سے ہے۔ تفتان سے سکھر آنے والے زائرین میں مزید 39 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 260 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں 4 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جبکہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔

کورونا سے بچاو کیلئے پورا پاکستان بند ہے، بلوچستان حکومت نے بھی آج دوپہر 12 بجے سے 7 اپریل تک لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں پہلے ہی لاک ڈاون کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

آزاد کشمیر میں بھی آج سے 3 ہفتوں کا لاک ڈاون شروع ہو گیا جبکہ پنجاب میں آج سے 14 روز کا لاک ڈاون شروع ہو گیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق اگہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صحت عملے کی ٹریننگ اور حفاظتی سامان اور آلات صوبے کے تمام اضلاع کو فراہم کردیا گیا، سامان میں تھرموگن، ماسک، گاون، دستانے، گاگلز، ہیںڈ کور اور دیگر اشیا شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار…

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کا کواڈ کاپٹر…

3 گھنٹے
فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

17 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی…

20 گھنٹے
ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

تازہ ترین

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

5 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے