بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں پھر تاخیر کا خدشہ

Tariq Tariq
43 Views 0 1 مہینہ
بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں پھر تاخیر کا خدشہ
GEO
Posted at 4 مارچ-2020

پشاور بی آر منصوبہ خیبرپختونخوا حکومت کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے عدالتی حکم پر اسے مکمل کرنے کیلئے مارچ کی تاریخ دے رکھی ہے۔ اب یوں دکھائی دیتا ہے کہ اس مرتبہ بھی یہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہو سکے گا۔

یونیورسٹی روڈ پر نکاسی آب کا نالہ تاحال تعمیر نہیں ہو سکا

اس منصوبے کا یونیورسٹی روڈ پر نکاسی آب کا نالہ تاحال تعمیر نہیں ہو سکا۔ اس منصوبے کے افتتاح میں مزید تاخیر کاخدشہ ہے۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نکاسی آب کا نالہ تعمیر کرنے کیلئے سرگرم عملہو گیا ہے۔ اس کیلئے محکمہ سوئی گیس کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر گیس لائنز کو دوبارہ منتقل کیا جائیگا۔ یونیورسٹی روڈ پر گیس لائن کہاں کہاں ہیں،

اس حوالے سے بتایا جائیگا۔ محکمہ گیس نے پی ڈی اے کو یونیورسٹی روڈ پر 6 اور 10 انچ کی پائپ لائن کی نشاندہی کی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائنز منتقل کرنے کی صورت میں پی ڈی اے کو رقم ادا کرنا ہو گی۔ قبل ازیں بھی بی آر ٹی روڈ اور اطراف میں گیس لائنز کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

اس کیلئے پی ڈی اے نے محکمہ سوئی گیس کو 30 کروڑ ادا کئے۔ پی ڈی اے کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر سپین جماعت تک ڈھائی کلومیٹر نالہ تعمیر کیا جائیگا۔ موجودہ نالہ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتا۔ اس لئے نالے کو توسیع دی جا رہی ہے۔

نالے کے اطراف میں گیس سمیت دیگر یوٹیلنز کی لائنز کو بھی منتقل کیا جائیگا۔ واضح رہے بی آر ٹی کا منصوبہ پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو اب تک کئی تاریخیں دئیے جانے کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔

اکتوبر 2017ء میں شروع ہونیوالے اس منصوبے کو کے پی کے حکومت نے چھ ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب لگایا گیا تھاجو اب بڑھ کر 70 ارب سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

4 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

کورونا کی آڑ میں کرپشن میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑ سکتے،…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر 14 اپریل سے کھول رہے ہیں۔ اس صنعت کے…

8 گھنٹے
کورونا کی آڑ میں کرپشن میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان

امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قاتلوں کی رہائی پر امریکا پاکستان سے…

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

9 گھنٹے
امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قاتلوں کی رہائی پر امریکا پاکستان سے ناراض

مسلمان اور ہندو برابر نہیں ہو سکتے، بی جے پی رہنما کے…

وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے…

11 گھنٹے
بی جے پی قیادت جرمنی کے نازیوں کی طرح مسلمانوں کیخلاف بات کرتی ہے

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

3 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

3 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

4 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

4 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے