بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-February-2020

بھارت نے درخواست کی، پاکستان نے انکار کر دیا

Tariq Tariq
276 Views 0 6 مہینے
بھارت نے درخواست کی، پاکستان نے انکار کر دیا
Posted at 7 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ پانچ اگست کو مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے نہ صرف سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کی بلکہ اسے اپنا اندرونی معاملہ بھی قرار دے دیا۔ حالانکہ مقبوضہ کشمیر ایک طے شدہ عالمی تنازع ہے۔

Courtesy M.Economictime.com

مودی نے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت طلب کی تھی

حکومت پاکستان اور پاک آرمی نے اس فیصلے کیخلاف آخری حد تک جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ قومی سلامتی کونسل نے نہ صرف بھارت کے ساتھ تجارت ختم کر دی بلکہ ریلوے ٹرین کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی۔ اب بھارت کو پاکستانی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کا معاملہ وزیراعظم نے طے کرنا ہے۔

اس پر ان کی رفقا سے مشاورت جاری ہے۔ پاکستان کا فضائی حدود کی پابندی لگانے کے فیصلے سے بھارتی فضائی کمپنیوں کو بھی بھاری نقصان ہو گا۔ چند ماہ قبل بشکیک میں ہونیوالی شنگھائی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھی مودی نے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت طلب کی تھی۔

مودی کو پاکستانی کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود اس نے فضائی حدود استعمال نہیں کی تھی۔ اب بھارتی صدر رام ناتھ نے بھی پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی صدر رام ناتھ کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بھارت کشمیر میں بربریت کا مرتکب ہوا اور مسلسل مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

پاک فضائیہ نے نیا نغمہ جاری کردیا

پاک فضائیہ کی جانب سے27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ اللہ اکبر جاری کردیا گیا ہے۔ پاک…

45 منٹ
پاک فضائیہ نے نیا نغمہ جاری کردیا

پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، ٹرمپ کا بھارت میں خطاب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی…

12 منٹ
پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، ٹرمپ کا بھارت میں خطاب

چھٹی مردم شماری میں ملکی آبادی 90 ہزار افراد کم ہونے کا…

چھٹی ملکی مردم شماری کو تین سال گزر چکے ہیں مگر ابھی تک اس کے نتائج کی توثیق…

1 گھنٹہ
چھٹی مردم شماری میں ملکی آبادی 90 ہزار افراد کم ہونے کا انکشاف

حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

وزارت مذہبی امورکی جانب سے حج 2020 کیلئے درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا…

2 گھنٹے
حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

تازہ ترین

والدین وکیل بیٹے سے جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی۔ بوڑھے والدین وکیل بیٹے سے اپنی جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں…

5 گھنٹے

نوازشریف کے ذاتی معالج نے آج دل کے آپریشن کی تردید کر…

لندن۔ ئی نوازشریف کے آج دل کے آپریشن کی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے تردید کر…

3 گھنٹے

کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

پشاور۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔…

2 گھنٹے
کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار…

کراچی۔ کسٹمز ہاؤس کراچی میں اسسٹنٹ کلکٹرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

2 گھنٹے
چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے