بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

بھارت کی امریکہ سے ائرڈیفنس سسٹم خریدنے پر پاکستان کو تشویش

Tariq Tariq
66 Views 0 2 مہینے
بھارت کی امریکہ سیائرڈیفنس سسٹم خریدنے پر پاکستان کو تشویش
Geo
Posted at 13 فروری-2020

اسلام آباد۔مودی سرکار کا جنگی جنون میں کمی آنے کا نام نہیں لے رہا۔ اب امریکہ سے جدید فضائی دفاعی نظام خرید لیا۔ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بھارت کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا ہتھیاروں کی دوڑ کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔ بھارت نے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے پہلے ہی خطے کو جنگ کی لپیٹ میں مبتلا کر رکھا ہے۔ پاکستان کو بھارت کی جانب سے امریکی ائر ڈیفنس سسٹم کی فروخت پر کڑی تشویش ہے۔

Courtesy Facebook

نٹرنیشنل کمیونٹی کو بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خدشات سے آگاہی فراہم کر دی

دفتر خارجہ نے خبردار کیا کہ ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری خارجہ انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان کے دوران بھارت کی جانب سے کوئی بھی غیر ذمہ دارانہ اقدام اٹھایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کمیونٹی کو بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خدشات سے آگاہی فراہم کر دی ہے۔

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کسی بھی مہم جوئی کا اسے منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی جانب سے بھارت کو ائر ڈیفنس سسٹم کی فروخت پر سخت تشویش ہے اور امریکی فیصلے سے خطے کے امن پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ جنوبی ایشیاء پر پہلے ہی سخت خطرات منڈلا رہے ہیں۔

بھارت کو جدید امریکی ائرڈیفنس سسٹم کی فروخت سے خطے کے امن کوشدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعلقات جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کیخلاف بھارت کے جارحانہ عزائم اور بھارتی عسکری قیادت کے دھمکی آمیز بیانات سے بخوبی آگاہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کئی مرتبہ ثالثی کی پیش کش کی مگر اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ امریکی صدر دورہ بھارت کے دوران یہ معاملہ اٹھائیں گے۔ فنانشل ٹاسک فورس کے حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

بھارت کی جانب سے سیز فائر خلاف ورزیوں سے متعلق ترجمان نے کہا کہ رواں سال کے دوران بھارت اب تک 272 مرتبہ سیزفائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم کئی مرتبہ عالمی براداری کو خبردار کر چکے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

3 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی…

6 گھنٹے
ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

کورونا متحدہ عرب امارات میں مقیم 10ہزار پاکستانیوں کی نوکری لے ڈوبا

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ قونصل…

7 گھنٹے
کرونا متحدہ عرب امارات میں مقیم 10ہزار پاکستانیوں کی نوکری لے ڈوبا

آرمی چیف کی ہدایت پر طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے اور…

1 دن
آرمی چیف کی ہدایت پر طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

1 گھنٹہ
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

2 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

3 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

3 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے