بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-August-2020

بنگلہ دیش نے 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع کردی

Iqra Khan Iqra Khan
40 Views 0 1 ہفتہ
بنگلہ دیش نے 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع کردی
samaa
Posted at 28 جولائی-2020

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن تین برس کے تعطل کے بعد مکمل طورپرفعال ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے بنگلا دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد سے رابطے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ تعلقات میں بہتری کیلئے بہت بڑی پیش رفت کے بعد بنگلہ دیش نے 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن فعال ہونا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات بحالی میں اہم پیش رفت ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان سفارتی کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کے ایک دوست ملک کا اہم کردار ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے بنگلادیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھااور انہیں دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان اور بنگلا دیش کے سفارتی تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن مکمل طور پر فعال نہیں رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر…

2 دن
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی۔ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا…

3 دن
پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

ملتان میں ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون…

3 دن
ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 دن
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 دن
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے