بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ، تمام دہشتگرد ہلاک

Iqra Khan Iqra Khan
49 Views 0 2 ہفتے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ، تمام دہشتگرد ہلاک
Bloomberg
Posted at 29 جون-2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق آج صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ ایک پولیس سب انسپکٹر اور اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوئے اور فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک دہشتگرد کو اسٹاک ایکسچینج کے ہال میں ہلاک کیا گیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کرلیا ہے جبکہ حملے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کو میری ویدرٹاور اور شاہین کمپلیکس سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس تھے اور ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں۔

کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے کہا کہ 4 دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی کوشش کی لیکن فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پارکنگ ایریا سے سلور رنگ کی کار میں آئے تھے ان کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود بھی تھا جو فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں کی طرح کا لباس پہن رکھا تھا، اب صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کے شبے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بھی آپریشن میں تمام دہشتگردوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کلیئرنس آپریشن کیلئے عمارت کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے اور عمارت کو بند کرکے آپریشن کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ دہشگردوں کی زیراستعمال گاڑی کی رجسٹریشن کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور گاڑی کے مالک کا پتا چلنے کے بعد تحقیقات مزید آگے بڑھائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار جاری کر دیئے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے…

5 گھنٹے
حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار جاری کر دیئے

یوم شہدائے کشمیر، وادی میں مکمل ہڑتال، پاکستان کا بھارت کو واضح…

مقبوضہ کشمیر میں آج 89 ویں یوم شہدا پر جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں…

7 گھنٹے
یوم شہدائے کشمیر، وادی میں مکمل ہڑتال، پاکستان کا بھارت کو واضح پیغام

ملک کو ایک اور ٹڈی دل کے بڑے حملے کا سامنا کرنا…

آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کو ایک اور بڑے ٹڈی دل کے حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا…

2 دن
ملک کو ایک اور ٹڈی دل کے بڑے حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

3 دن
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

تازہ ترین

حج کیلئے 160 ممالک کے شہری منتخب کر لئے گئے

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ملک میں موجود 160 ممالک کے خوش نصیب شہریوں کی…

33 منٹ
حج کیلئے 160 ممالک کے شہری منتخب کر لئے گئے

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

40 منٹ
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا گیا

حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ بے روز گار ہو کر مالی مسائل کا شکار ہیں اور مختلف…

2 گھنٹے
حالات سے تنگ کرکٹ کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے لگے

امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

امریکی شہر سان ڈیاگو کے بحری فوجی اڈے میں کھڑے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز میں دھماکے کے…

2 گھنٹے
امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 21 افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے