بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تعداد 5 ہو گئی

Iqra Khan Iqra Khan
64 Views 0 1 مہینہ
کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تعداد 5 ہو گئی
khaleej times
Posted at 3 مارچ-2020

کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

کراچی اور اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آ گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پانچویں مریض کا تعلق وفاقی علاقے سے ہے، مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ باقی مریض بھی صحت یاب ہو رہے ہیں جن میں سے ایک مریض کو جلد اسپتال سے گھر بھیج دیا جائے گا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ) کے مطابق گلگت کی رہائشی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ خاتون چند روز قبل ایران سےآئی تھی۔ ان کےاہلخانہ کے بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان میں تمام تعلیمی ادارے 7 مارچ تک بند کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا اور اس کے بعد مختلف ممالک بھی اس سے متاثر ہائے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

پاکستان میں اس وقت کراچی اور اسلام آباد میں 2.2 کیسز موجود ہیں اور اب گلگت بلتستان میں بھی ایک کیس سامنے آ گیا ہے۔

کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔اس وائرس کی شدید نوعیت کے باعث گردے فیل ہوسکتے ہیں، نمونیا اور یہاں تک کے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

5 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

کورونا کی آڑ میں کرپشن میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑ سکتے،…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر 14 اپریل سے کھول رہے ہیں۔ اس صنعت کے…

9 گھنٹے
کورونا کی آڑ میں کرپشن میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان

امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قاتلوں کی رہائی پر امریکا پاکستان سے…

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

10 گھنٹے
امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قاتلوں کی رہائی پر امریکا پاکستان سے ناراض

مسلمان اور ہندو برابر نہیں ہو سکتے، بی جے پی رہنما کے…

وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے…

12 گھنٹے
بی جے پی قیادت جرمنی کے نازیوں کی طرح مسلمانوں کیخلاف بات کرتی ہے

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

3 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

4 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

4 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

5 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے