بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-July-2020

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

Iqra Khan Iqra Khan
58 Views 0 4 ہفتے
بھارتی پولیس کا پاکستانی سفارتخانے کا گھیراو، سفارتکاروں کو دھمکیاں
Khouj News
Posted at 4 جون-2020

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ادارے کے اہلکاروں‌ نے قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ سے بدتہذیبی کی ہے.

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی حکام پاکستانی ناظم الامور اور قائم مقام ہائی کمشنر کا راستہ روکتے رہے۔ سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ بار بار بھارتی خفیہ ایجنسی کے حکام کی جانب سے روکا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینئر سفارتکار دفتر سے گھر جا رہے تھے جب ان کا راستہ روکا گیا۔ گاڑی کا راستہ روک کر ان سے بدتہذیبی بھی کی گئی۔

پاکستان نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدام ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو بھجوائے گئے مراسلہ میں مودی سرکار نے الزام لگایا تھا کہ دونوں اہلکار سفارتی آداب کے برعکس سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو ہندوستان سے نکالے جانے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناپسندیدہ عمل قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی اقدام میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کا حصہ ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی اہلکاروں کو جھوٹے الزامات پر اٹھایا گیا، الزامات قبول کرانے کیلئے ان پر تشدد کیا گیا، دباو ڈالا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔ بعد ازاں پاکستانی ہائی کمیشن کی مداخلت پر ان اہلکاروں کو چھوڑا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدام پاکستانی ہائی کمیشن کی سفارتی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش ہے۔ بھارت ان اقدامات سے اندرونی اور بیرونی مسائل سے توجہ نہیں ہٹا سکتا اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں خلاف ورزیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔

متعلقہ خبریں

یورپی یونین کی پابندی سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے…

یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے…

3 گھنٹے
جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے کی رینکنگ میں کمی کرaیورپی یونین کی پابندی سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے نقصان کا خدشہ دی گئی

ایک اور ٹرین حادثہ، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرا گئیں

رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن…

1 گھنٹہ
ایک اور ٹرین حادثہ، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرا گئیں

مندر کی تعمیر کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی…

4 گھنٹے
مندر کی تعمیر کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کی ہدایت

اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی بارے اہم انکشافات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اوپن لیٹر پر تھی جو کہ ایک جرم…

23 گھنٹے
اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی بارے اہم انکشافات

تازہ ترین

یورپی یونین کی پابندی سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے…

یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے…

3 گھنٹے
جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے کی رینکنگ میں کمی کرaیورپی یونین کی پابندی سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے نقصان کا خدشہ دی گئی

ایک اور ٹرین حادثہ، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرا گئیں

رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن…

1 گھنٹہ
ایک اور ٹرین حادثہ، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرا گئیں

ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی…

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2011کے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل…

42 سیکنڈز
ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے یا نہ ہونے پر آئی سی سی کا فیصلہ آ گیا

چیئرپرسن ایف بی آر نوشین امجد کو ہٹا دیا گیا، جاوید غنی…

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیئرپرسن نوشین امجد کو عہدے سے ہٹا…

22 منٹ
چیئرپرسن ایف بی آر نوشین امجد کو ہٹا دیا گیا، جاوید غنی نئے چیئرمین تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے