بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر اجمل کا انتقال

236 Views 0 3 مہینے
وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر اجمل کا انتقال
Posted at 4 مئی-2019

کراچی۔ جامعہ کراچی ملک کی ممتاز ترین جامعات میں سے ایک ہے۔ اس کا وائس چانسلر انتہائی تجربہ کار اور قابل شخص ہوتا ہے۔ آج کل اس عظیم درس گاہ کے وائس کے عہدے پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان تعینات تھے جو مستقبل کے معماروں کی تربیت کا فریضہ انجام دے رہے تھے۔

یہ تعلیم دوست شخص آج ہم بھی موجود نہیں رہے۔ وہ کچھ عرصہ سے عارضہ قبل میں مبتلا تھے۔ گزشتہ رات انہیں طبیعت خراب ہونے پر آغا خان ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹر اجمل خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ابراہیم مسجد کراچی میں ادا کی جائے گی۔

چار دہائیوں تک درس و تدریس سے وابستہ رہے

بعد ازاں ان کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی جائے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل کے انتقال پر آج جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل اور پرچے ملتوی کر دئیے گئے۔ آج کے پرچے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔واضح رہے ڈاکٹر اجمل خان لگ بھگ چار دہائیوں تک درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔

وائس چانسلر کا عہدہ 2017ء میں سنبھالا

حکومت پاکستان نے تعلیمی شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات پر انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔ انہوں نے جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کا عہدہ 2017ء میں سنبھالا تھا۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

عیدالاضحٰی کب ہو گی، فواد چودھری نے خوشخبری…

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری بڑے پتے اور کام کے آدمی ہیں۔ یہ الگ…

11 گھنٹے
عیدالاضحٰی کب ہو گی، فواد چودھری نے خوشخبری سنا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے