بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

دو سو سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ جاپانی بادشاہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوا

223 Views 0 3 مہینے
Posted at 30 اپریل-2019

ٹوکیو۔ دنیا کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اقتدار کے حصول کیلئے بیٹا باپ اور باپ بیٹے کے مدمقابل آ گئے۔ اقتدار پر قبضے کی خاطر اپنوں کی گردنیں اڑائی گئی مگر آج کی مہذب دنیا میں بادشاہ اتنے جابر اور سنگدل واقع نہیں ہوئے۔ سعودی کنگ شاہ سلمان نے اپنے بہت سارے اختیارات اپنے بیٹے ولی عہد محمد بن سلیمان کے سپرد کر رکھے ہیں۔ اب جاپانی بادشاہ اکی ہیٹو نے بھی جاپان کی دو سو سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے بیٹے ولی عہد ناروہیٹو کے حق میں تخت و تاج سے سبکدوش ہو گئے۔ ٹوکیو کے شاہی محل میں ہونیوالی تقریب میں جاپانی وزیراعظم شنزوابے نے بھی شرکت کی۔


ناروہیٹو کل اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے

اکی ہیٹو نے بحیثیت بادشاہ اپنی آخری خطاب میں کہا کہ میں نئے بادشاہ کیلئے دعا گو ہوں۔ ان کے دور میں جاپان اور دنیا میں مزید خوشخالی آئے۔ بادشاہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اکی ہیٹو کو بڑھتی ہوئی عمر اور گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے تخت چھوڑنے کی اجازت ملی۔ نئے بادشاہ ناروہیٹو کل اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔ واضح رہے جاپان میں بادشاہ کے اختیارات رسمی ہیں اور وہ پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ بل ہی دستخط کرتے ہیں لیکن جاپانی عوام اپنے بادشاہ سے بڑی عقیدت رکھتے ہیں اور اس عہدے کو نیک شگون سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین…

کراچی۔ آئی ایم ایف کی منظوری اور وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ہر پاکستان کو ٹیکس نیٹ…

7 گھنٹے
ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے