بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

تیز ترین سنچری ٹنڈولکر کے بلے سے بنائی۔ آفریدی کا گیم چینجر میں انکشاف

53 Views 0 2 ہفتے
ون ڈے کی تیز ترین سنچری ٹنڈولکر کے بلے سے بنائی۔ آفریدی کا گیم چینجر میں انکشاف
Posted at 4 مئی-2019

کراچی۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی سوانح حیات ”گیم چینجر“ کل مارکیٹ میں آ رہی ہے۔ بوم بوم آفریدی نے اس میں کئی حیرت انگیز انکشاف کئے ہیں۔ اس کتاب کے حوالے سے ایک اور انکشاف منظرعام پر آیا ہے جس میں آل راؤنڈر نے اعتراف کیا کہ کیرئیر کے دوسرے ون ڈے میں تیز ترین سنچری سچن ٹنڈولکر کے بلے سے بنائی۔

انہیں یہ بلا سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے دیا تھا۔ تب وہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی تھے۔ شاہد آفریدی نے گیم چینجر پر ایک جگہ وقار یونس کو خوفناک کوچ اور برا کپتان قرار دیا ہے مگر تیز ترین سنچری بنانے میں مدد پر وہ وقار یونس کے مشکور دکھائی دیتے ہیں۔ واضح رہے جب شاہد آفریدی نے زمبابوے میں سری لنکا کیخلاف کیرئیر کے دوسرے ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنائی تو اس وقت وسیم اکرم کپتان تھے۔

انہیں قومی ٹیم میں لیگ سپنر کی حیثیت سے کھیلا گیا تھا۔ انہوں نے 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی تھی مگر اب یہ ریکارڈ ان کی دسترس سے نکلچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی…

لندن۔ ورلڈکپ 2019ء کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی سکواڈ کی…

8 گھنٹے
میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید

وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ…

لاہور۔ مغل بادشاہوں کے بارے میں سن رکھا ہے کہ اپنے مصاحبین اور درباریوں کو نوازنے میں ثانی…

9 گھنٹے
وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ ملے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے