بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کوعدالت نے سابق شوہر سے بیٹے کو ملوانے کا حکم دے رکھا ہے

76 Views 0 2 ہفتے
فیملی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کو سابق شوہر سے بیٹے کو ملوانے کا حکم دے رکھا ہے
Posted at 9 جولائی-2019

لاہور۔ والدین کا رشتہ ٹوٹنے کا سب سے زیادہ خمیازہ اولاد کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اس کی شخصیت کئی خانوں میں بٹ جاتی ہے۔ اب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول کی 2009ء میں شادی بھی ٹوٹ گئی تھی۔ عدالتی حکم پر بیٹے کی حوالگی کا فیصلہ فضہ بتول کے حق میں ہوا۔

Courtesy Twitter

فضہ بتول کی 2009ء میں شادی ٹوٹ گئی تھی

عدالتی حکم پر ہی سابق وزیراعظم کی صاحبزادی فضہ بتول کو سابق شوہر سے بیٹے کو ملوانے کا حکم دیا گیا تھا مگر وہ ان احکامات کی پابندی نہیں کر رکھی تھی۔ اب فیملی کورٹ لاہور نے فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

آئندہ سماعت پر سابق شوہر کی بیٹے سے ملاقات کرانے کا حکم

فیملی کورٹ کے جج اختر حسین نے خرم خان کی درخواست پر ان کی اپنے بیٹے سے ملاقات نہ کرانے پر فضہ بتول کے وارنٹ جاری کئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق شوہر کی بیٹے سے ملاقات کرانے کا حکم بھی دیا۔ خرم خان نے فیملی کورٹ میں موقف اختیار کیا کہ سابق اہلیہ عدالتی حکم کے باوجود ان کی اپنی بیٹے سے ملاقات نہیں کروا رہیں۔ اس پر عدالت نے مذکورہ فیصلہ سنایا۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے