بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

پاکستانی نے پیسے ٹھکرا کر حجر اسماعیل میں نماز ادا کی

219 Views 0 2 مہینے
Posted at 16 مئی-2019

مسجد الحرام میں صفائی کا کام کرنے والے پاکستانی نے انعام کے طور پر پیسے لینے کے بجائے حجر اسماعیل میں نماز ادا کرنے کی خواہش کی جسے پورا کر دیا گیا۔

سعودی عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ورکر کو انتظامیہ کی جانب سے تین ہزار سے پانچ ہزار ریال بطور انعام دیے جاتے ہیں مگر اس بار بہترین ورکر کا ایوارڈ جس شہری کو ملا وہ پاکستانی تھا اور اس نے انعام لینے کی بجائے حجر اسماعیل یعنی حطیم میں نماز ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے خادم الحرمین شریفین نے پورا کردیا۔

ٹوئٹر پر اس پاکستانی کی نماز ادا کرتے کی تصویر بھی سامنے آئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ انتظامیہ نے حجر اسماعیل کے دروازے بند کر رکھے ہیں تاکہ بہترین ورکر آرام سے نماز ادا کر سکے۔

سعودی میڈیا کے مطابق جس ورکر نے پیسوں کو ٹھکرایا وہ اکیلے پاکستانی نہیں بلکہ مسجد الحرام میں صفائی کا کام کرنے والے بہت سے پاکستانی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

گاڑی میں گائے کیسے بٹھائی

مظفر گڑھ۔ چوریاں تو دنیا بھر میں ہوتی ہیں مگر ہمارے ہاں اس کیلئے کیسے کیسے اور نت…

1 دن
گاڑی میں گائے کیسے بٹھائی

وکلا تنظیم نے ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کیلئے…

اسلام آباد۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے سابق آمر پرویز مشرف کو اقتدار سے نکالنے اور پی…

1 دن
وکلا تنظیم نے ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کیلئے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا

شہباز شریف کے مفرور داماد علی عمران کے…

لاہور۔ سابق وزیراعلٰی شہبازشریف کے مفرور داماد علی عمران کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔ انہیں…

1 دن
شہباز شریف کے مفرور داماد علی عمران کے گرد مزید گھیرا تنگ ہونے لگا

سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے والے سابق حکمرانوں…

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن پر قدغن لگانے اور لوگوں کو انصاف دلانے کے نام…

1 دن
سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے والے سابق حکمرانوں سے اربوں کی وصولی کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے