بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

وزیراعلٰی سندھ پر دوہری شہریت کی تلوار لٹکنے لگی

97 Views 0 2 ہفتے
وزیراعلٰی سندھ پر دوہری شہریت کی تلوار لٹکنے لگی
Posted at 6 اگست-2019

اسلام آباد۔ وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کو سپریم کورٹ نے 2013ء میں دوہری شہریت پر نااہل قرار دے دیا تھا۔ اس فیصلے پر نظرثانی کیلئے رجوع نہیں کیا گیا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی نااہلی کا فیصلہ حتمی ہو چکا ہے۔ اب وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

Courtesy GBee

نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے باقاعدہ منظور

سپریم کورٹ نے ان کی دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے باقاعدہ منظور کر لی۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہ میں تین رکنی بینچ کے روبرو درخواست گزار روشن علی نے موقف اپنایا کہ مراد علی شاہ کو سپریم کورٹ نے 2013ء میں دوہری شہریت پر نااہل قرار دیا تھا مگر اس کیخلاف رجوع نہیں کیا گیا۔

جھوٹا بیان حلفی دینے پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آرٹیکل ون ایف کیلئے عدالتی ڈیکلیئریشن چاہئے۔ اس پر بینچ کے سربراہ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ڈیکلیئریشن ہوتا ہے۔ ہر امیدوار اپنی اہلیت کا بیان حلفی ریٹرننگ افسر کو جمع کراتا ہے۔

جھوٹا بیان حلفی دینے پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نظرثانی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لی۔ دو ایک کے تناسب سے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ اس فیصلے سے جسٹس عمر عطا بندیال نے اختلاف کیا۔

متعلقہ خبریں

عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا…

اسلام آباد۔ سابق حکمران شاہد خاقان عباسی من پسند افسران کو کیسے نوازتے رہے۔ اس کا بھانڈا اب…

9 گھنٹے
عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا کیا مفاد تھا

جج ویڈیو اسکینڈل میں شہباز شریف نے سارا…

لاہور۔ ملکی سیاست کا درجہ ایک مرتبہ پھر بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ سیاسی اسیران کیخلاف نیب کا…

11 گھنٹے
جج ویڈیو اسکینڈل میں شہباز شریف نے سارا ملبہ مریم نواز پر گرا دیا

جسٹس فائز عیسیٰ کو ایک ریفرنس میں ریلیف…

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدر مملکت کی جانب سے دو ریفرنس دائر…

11 گھنٹے
جسٹس فائز عیسیٰی کو ایک ریفرنس میں ریلیف مل گیا

جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں قائم علی شاہ…

اسلام آباد۔ سندھ کے سابق وزیراعلٰی قائم علی شاہ جعلی بنک اکاؤنٹس میں نیب کی زیر تفتیش ہیں۔…

1 دن
جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے