بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

دکانیں کھولنے پر گرفتار تاجروں کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

Iqra Khan Iqra Khan
64 Views 0 1 مہینہ
ملک بھر میں کاروباری مراکز کھل گئے، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی شروع
MM News TV
Posted at 23 اپریل-2020

عدالت نے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

کراچی میں نیپیئر پولیس نے گرفتار تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا، پیش کئے گئے ملزمان میں حماد پونا والا، محمد احسان، محمدخلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی، تشدد اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔

ملزمان کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی گئی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنماوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی لڑائی میں تاجر پس رہا ہے، ایک کو منائیں تو دوسرا روٹھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب سے میٹنگ کے دوران سفارشات دینے پر ایک گھنٹے میں کاروبار کھولنے پر اتفاق ہوا تھا، ہم نے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ڈیمو کیا تھا، دیکھنا چاہتے تھے کہ ایس او پیز پر کس طرح عمل کیا جائے گا۔

تاجر رہنماوں نے کہا کہ تاجروں کو سہولیات دینے کے بجائے گرفتار کیا گیا، تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجروں کے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

شہبازشریف کو 17جون تک گرفتار نہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے قوم اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریچ کی…

2 دن
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کی…

1 ہفتہ
نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول بھٹو کی 3جون کو طلبی

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کرپٹ مافیا کیخلاف شکنجا کسنا شروع ہو گیا تو…

2 ہفتے
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول بھٹو کی 3جون کو طلبی

ہائیکورٹ چڑیا گھر کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ جانوروں کے حقوق کی ضامن بن گئی ہے۔ اس نے وفاقی دارالحکومت کے مرغزار چڑیا…

2 ہفتے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چڑیا گھر کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا حکم

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

4 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

4 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

3 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

3 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے