بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

کورونا معاملات میں شفافیت نہیں، سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں

Iqra Khan Iqra Khan
43 Views 0 1 مہینہ
فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کو رہائی سے روک دیا گیا
The News
Posted at 4 مئی-2020

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملات میں کہیں شفافیت نظر نہیں آرہی اور سارے کام لگتا ہے کاغذوں میں ہی ہو رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل اور تین صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزارت صحت اور دیگرمتعلقہ محکموں کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

حاجی کیمپ کو قرنطینہ سینٹر کس نے بنایا؟

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے حاجی کیمپ قرنطینہ سینٹر کے دورے کے بارے میں استفسار کیا کہ حاجی کیمپ کو قرنطینہ سینٹر کس نے بنایا؟

سیکرٹری صحت نے کہا کہ حاجی کیمپ کو قرنطینہ سینٹر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بنایا۔ چیف جسٹس نے این ڈی ایم اے کے حکام کی عدالت میں عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

کسی چیز میں شفافیت نظر نہیں آ رہی

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ لوگ اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں لیکن کسی کو معلوم نہیں کہ ہو کیا رہا ہے؟ کسی چیز میں شفافیت نظر نہیں آ رہی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور یہ پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ (پی پی ای) پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں؟ اگرہول سیل میں خریدا جائے تو 2 روپے کا ماسک ملتا ہے مگر پتہ نہیں ان چیزوں پر اربوں روپے کیسے خرچ ہورہے ہیں۔

سارے کام کاغذوں میں ہی ہورہے ہیں

چیف جسٹس نے کہا کہ ادارے کیا کام کررہے ہیں یہ نہیں بتایا جا رہا۔ خریداری کیسے ہو رہی ہے اور کن کمپنیوں سے ہو رہی ہے؟ سارے کام لگتا ہے کاغذوں میں ہی ہورہے ہیں، کورونا اخراجات کا آڈٹ کروایا جائے گا تو پتہ چلے گا اصل میں ہوا کیا ہے۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کی دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف شکلیں ہیں، امریکی اور یورپی کورونا وائرس زیادہ خطرناک ہے وہاں ہزاروں اموات ہو رہی ہیں۔

امریکا سے ہمارا موازنہ کیوں کررہے ہیں

چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ امریکا سے ہمارا موازنہ کیوں کررہے ہیں، یہ بالکل نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ابتر حالت ہے، اسلام آباد میں شاپنگ مالز میں کتنی دکانیں کرائے پر ہیں؟ ان میں کتنے ملازمین کام کرتے ہیں؟ شاپنگ مالزمیں سامان کی تقسیم سے کتنے لوگ وابستہ ہیں؟

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ حکومت پالیسی بنانے کی بجائے صنعتیں کھولنے کی اجازت دے رہی ہے، صوبوں کو ایسے کاروبار روکنے کا کوئی اختیار نہیں جو ٹیکس دیتے ہیں، سمجھ نہیں آرہی ملک میں کیا ہورہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں پیسے مانگ رہی ہیں، اگر وفاق کے پاس فنڈز ہیں تو اسے دینے چاہییں۔ اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نےکہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں میں تعاون نہ ہونےکی وجہ مرکز میں بیٹھےلوگوں کا متکبرانہ رویہ ہے۔

کورونا سے متعلق یکساں پالیسی بنائی جائے

انہوں نے کہا کہ کیا ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں کورونا سے متعلق یکساں پالیسی بنائی جائے، جسٹس یکساں پالیسی نہ بنی تو عبوری حکم جاری کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد کی باتیں آج سچ ثابت ہو رہی ہیں، ڈاکٹراسرار کی تقریریں سن لیں انہوں نے 20 سال پہلے آج کے حالات بتا دیئے تھے، اگر ہم زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ کھا جائیں گے تو پھر کیا ہو گا، ہم کس طرف جا رہے ہیں۔

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 462 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 7524، سندھ میں 7465، خیبرپختونخوا میں 3129، بلوچستان میں 1218، گلگت بلتستان میں 364، اسلام آباد میں 415 اور آزاد کشمیر میں 71 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 32 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 28ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 10 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

شہبازشریف کو 17جون تک گرفتار نہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے قوم اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریچ کی…

2 دن
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کی…

1 ہفتہ
نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول بھٹو کی 3جون کو طلبی

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کرپٹ مافیا کیخلاف شکنجا کسنا شروع ہو گیا تو…

2 ہفتے
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول بھٹو کی 3جون کو طلبی

ہائیکورٹ چڑیا گھر کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ جانوروں کے حقوق کی ضامن بن گئی ہے۔ اس نے وفاقی دارالحکومت کے مرغزار چڑیا…

2 ہفتے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چڑیا گھر کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا حکم

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

4 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

4 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

3 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

3 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے