بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی کی پابندی کیخلاف درخواست مسترد کردی

Iqra Khan Iqra Khan
81 Views 0 4 ہفتے
پی ٹی اے کا پب جی گیم پرعائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ
Wikipedia
Posted at 7 جولائی-2020

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم کی پابندی کے خلاف درخواست نمٹا دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پب جی گیم کی پاکستان میں معطلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پب جی گیم کی معطلی کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز اتھارٹی(پی ٹی اے) کو بھجوا دی۔

جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کیا ہے گیم ہے یا ویب سائٹ؟ پی ٹی اے کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ لنک ہے جس کو پی ٹی اے نے عارضی طور پر معطل کیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس گیم میں ایسا کیا ہے؟ جس کے باعث پی ٹی اے نے اس کو معطل کر دیا؟ جس پر پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ لاہور پولیس نے پب جی گیم کے خلاف ایک لیٹر لکھا ہے جس میں خودکشیوں کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ والدین کی جانب سے بھی پی ٹی اے کو گیم بلاک کرنے کی درخواستیں دی گئی ہیں۔

جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دیئے کہ پی ٹی اے نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے پابندی لگانی ہے تو لکھیں فلاں قانون کی خلاف ورزی میں پابندی لگائی گئی ہے۔

پی ٹی اے قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست پر تحریری فیصلہ کرے جبکہ پی ٹی اے درخواست منظور یا مسترد کرتے ہوئے متعلقہ قانون کا ذکرکرے۔ عدالت نے معاملہ پی ٹی اے کو بھجوا تے ہوئے درخواست نمٹادی۔ اب پی ٹی اے بدھ 8جولائی کو درخواست گزار کو سن کا فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے والدین کے خدشات اور شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے یکم جولائی کو پب جی گیم کو عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کھیل لت لگانے والا ہے ، وقت کا ضیاع ہے اور بچوں کی جسمانی اور نفسیاتی صحت پر سنگین منفی اثر ڈالتا ہے۔

اس سے قبل پب جی کے ایک پلیئر نے 4 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ، جس میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پی ٹی اے کے پابندی کے فیصلے کو برخاست کرے۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ پب جی ان کے اور بہت سارے لوگوں کے لئے کمائی کا ذریعہ ہے کیونکہ اس نے ایک مقامی گیمنگ ٹورنامنٹ جیتا تھا اور اسے 10 جولائی کو پب جی ورلڈ لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک گیمنگ یا ای گیمنگ دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی صنعتوں میں سے ایک ہے ، لہٰذا گیم پر پابندی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

5 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی جج کے سامنے گولی مار…

1 ہفتہ
توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے

سپریم کورٹ نے ایک دن کے 14 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے والے گریڈ 19 کے افسر کی…

1 ہفتہ
سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے

نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل

وفاقی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کو اپنے جواب میں کہا ہے کہ 120 نئی احتساب عدالتوں کے…

2 ہفتے
نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

4 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

5 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

5 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے