بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

02-April-2020

سپریم کورٹ کا 3 ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے کو فعال کرنے کا حکم

masooma mufferih masooma mufferih
80 Views 0 2 مہینے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا
pakistan today
Posted at 12 فروری-2020

سپریم کورٹ نے 3 ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے کومکمل طور پر فعال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے وزیر ریلوے سے کہا کہ بزنس پلان میں آپ نے سب کچھ کہہ دیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس پرکب اورکیسے عمل ہوگا۔ جس پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جو کام 70 سال میں نہیں ہوا وہ 12 دن میں ہوگیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کام نہ میری ذات کیلئے نہ ہی آپ کیلئے ہے بلکہ یہ کام قوم کیلئے ہورہا ہے۔ ریلوے اگر اپنی 5 جائیدادیں فروخت کر دے توسارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ایلیویٹڈ ٹرین بنا رہے ہیں، ایم ایل ون کی لمبی کہانی ہے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ 14 سال بعد ایم ایل ون کا ٹینڈرہورہا ہے، پانچ سال میں یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ کراچی سرکلرریلوے کیلئے عمارتیں گرائی جا رہی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی سرکلرریلوے سندھ حکومت کو کیوں دیا جا رہا ہے ۔ اس کا حال بھی کراچی ٹرانسپورٹ جیسا ہوجائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ سرکلر ریلوے کے بعد کراچی ٹرام بھی چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کراچی میں ٹرام چلتی تھی لیکن سرکلر ریلوے کو سی پیک میں کیوں ڈال دیا۔ جس پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے کراچی سرکلر کو سی پیک میں ڈالا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے 3 ماہ میں سرکلر ریلوے کو مکمل طور پر فعال کرنے کا حکم دےدیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ اتنی جلدی ایسا نہیں ہو پائے گا، انفراسٹرکچر بنانے میں وقت لگے گا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تو پھر نہ کرنے والی بات ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی کو محفوظ بنانے کیلئے فوری طور پر انفراسٹرکچر بچھایا جائے۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کو احکامات دے دیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ حکومت ڈیلیور نہیں کرے گی۔عدالت نے ایم ایل ون منصوبہ دو سال میں فعال بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس مدت پر عمل نہ ہونے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ اگر عملی طور پر ممکن نہیں تو ریلوے بند کر دیں۔ عدلات نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

13 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ایران سے زائرین پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار…

18 گھنٹے
ایران سے زائرین پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 دن
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نوازشریف کی پھر طلبی

نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ان کی طلبی…

5 دن

تازہ ترین

پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 21 مارچ کو اپنی تمام ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن…

7 گھنٹے
پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

نجی چینل سٹی 42 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

لاہور کے ایک میڈیا گروپ سٹی 42 نیوز نیٹ ورک میں کورونا سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال…

8 گھنٹے
نجی چینل سٹی فور24 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا…

نیویارک۔ کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد عالمی پابندیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر…

10 گھنٹے
بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا مطالبہ

ٹینس کے سب سی بڑے ٹورنامنٹ ومبلڈن کی منسوخ کا بھی امکان

لندن۔ دنیائے ٹینس کا سب سے بڑا اور ٹینس کیلنڈر کے چار گرینڈ سلام ٹورنامنٹس میں سے تیسرے…

11 گھنٹے
ٹینس کے سب سی بڑے ٹورنامنٹ ومبلڈن کی منسوخ کا بھی امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے