بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

02-April-2020

سپریم کورٹ کا وفاقی اورسندھ حکومت کو کراچی کا جامع پلان بنانے کا حکم

Iqra Khan Iqra Khan
78 Views 0 2 مہینے
عدالت نے سی پیک کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ مسترد کردیا
the express tribune
Posted at 7 فروری-2020

سپریم کورٹ نے وفاق اور سندھ حکومت کو کراچی کا دوبارہ جامع پلان بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کراچی کا از سر نع جائزہ لینے کی درخواست کی سماعت کی ۔

عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین نے کہا کہ سندھ حکومت پر بھروسہ نہیں کر سکتے کیونکہ متعلقہ ادارے صرف سب اچھا ہے کی ہی رپورٹ دیں گے۔ عدالتی ماہرین پر مشتمل اعلیٰ اختیاری کمیٹی تشکیل دی جائے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ کمیٹی بنانا ہمارا کام نہیں ہے، حکومت چاہے تو کمیٹی بنا دے اور یہ بتائیں کہ کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اینٹی انکروچمنٹ سیل پہلے سے موجود ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں خالی گھر کے باہر اینٹ رکھ دیں تو دیکھیں کیسے پہنچتے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈز اور ڈی ایچ اے میں کوئی کسی سے پوچھنے والا نہیں ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ اگر معاملات اسی طرح رہے تو پھر ادارے سمندر سے آگے بھی عمارتیں تعمیر کر دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بنادیا، اس کی وجہ سے مزار قائد چھپ کر رہ گیا ہے۔ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور ہی رکھ دیں وہ قائدین کی شاہراہ نہیں ہو سکتی۔

ایدووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ اگر ایک شخص پیسہ جمع کرکے فلیٹ خریدے تو ہم اسے کیسے توڑ سکتے ہیں۔ ریلوے نے پہلے ہی 6 ہزار غریب لوگوں کو بے گھر کر دیا۔ وفاق نے سندھ کو 100 ارب روپے دینے ہیں، ہمارے پاس وسائل موجود نہیں ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر وفاق سے 100 ارب روپے مل گئے تو بھی کچھ نہیں ہو گا پہلے بھی تو 105 ارب ملے تھے تب بھی ایک پائی بھی عوام پر نہیں لگائی گئی تھی۔ کراچی میگا پرابلم سٹی بن چکا ہے، نہ صوبائی نہ وفاقی، نہ شہری حکومت کوئی بھی کام نہیں کر رہی۔

عدالت نے کراچی کا دوبارہ جامع ڈیزائن بنانے کا حکم دیتے ہوئے اس سلسلے میں سول انجینئرز، ماہرین اور ٹاون پلانرز سے مدد حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ کراچی کو کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے ، اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے، اخبارات اور ٹی وی پر لوگوں کو بتایا جائے کہ شہر کیسے بہتر ہوگا۔ آئندہ سیشن میں سندھ حکومت کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید…

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے قتل کے مجرم برطانوی شہری احمد عمر شیخ کی سزائے…

4 گھنٹے
ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید میں تبدیل

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

15 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ایران سے زائرین پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار…

20 گھنٹے
ایران سے زائرین پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 دن
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

تازہ ترین

موڈیز نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہنے کا…

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 سے ڈھائی فیصد تک رہنے…

4 گھنٹے
موڈیز نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا

ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید…

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے قتل کے مجرم برطانوی شہری احمد عمر شیخ کی سزائے…

4 گھنٹے
ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید میں تبدیل

کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

کیمبرج اسکول سسٹم نے کورونا وائرس کے باعث صورتحال کے پیش نظر بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے…

3 گھنٹے
کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 21 مارچ کو اپنی تمام ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن…

9 گھنٹے
پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے