بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2021

شہبازشریف کو 17جون تک گرفتار نہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
80 Views 0 1 سال
Oxford Human Rights, Dawn
Posted at 3 جون-2020

لاہور ہائیکورٹ نے قوم اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریچ کی آمدن سے زائداثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت منظورکر لی ہے۔

جسٹس طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا درخواستگزار شہباز شریف کہاں ہیں ؟ جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ شہباز شریف کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور کینسر کے مریض ہیں۔

عدالت نے کہا کہ کیا آپ کو گرفتاری کا خدشہ ہے۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب نے جو جو ریکارڈ مانگا وہ دے دیا پھر بھی نیب گرفتاری کیلئے بے تاب ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے مناظر: ۔ معزز عدالت نے 17 جون تک ضمانت منظور کر لی۔صرف نیب نیازی کی ذاتی تسکین کے لئے ہزاروں لوگوں کی جانوں کو آج کورونا کی وجہ سے خطرے میں ڈالا ہوا ہے

Posted by Mian Shehbaz Sharif on Wednesday, 3 June 2020

 وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا، دوران ریمانڈ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب 63 دن کے ریمانڈ میں تفتیش کرتی رہی۔ عدالت نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس کس سٹیج پر ہے۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف کیس انویسٹی گیشن کی سٹیج پر ہے۔

 عدالت نے کہا کہ نیب والے کہاں ہیں، روسٹرم پر آئیں، کیا نیب شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے ؟

نیب وکیل نے کہا کہ نیب شہباز شریف کی ضمانت کی مخالفت کرے گا، شہباز شریف کی طلبی 2 جون، وارنٹ گرفتاری 28 مئی کے تھے۔ عدالت نے کہا کہجب وارنٹ پہلے نکلے تو 2 جون کو کیوں بلایا ؟ وکیل نیب نے کہا کہجب گرفتاری کا مواد آیا تب شہباز شریف کے وارنٹ جاری کئے۔

شہباز شریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ شہبازشریف کو 17جون تک گرفتار نہ کیا جائے۔

اس موقع پر لیگی کارکنوں نے زبردستی کمرہ عدالت میں گھسنے کی کوشش کی، اس موقع پر ن لیگی کارکنوں اور سیکیورٹی اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو( نیب) کی ٹیموں نے شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے رات گئے تک چھاپے مارے، صبح سویرے بھی نیب کی ٹیمیں شہباز شریف کی تلاش میں رہیں۔

نیب نے میاں شہباز شریف کو گزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے کے بجائے اپنے نمائندے محمد فیصل کے ذریعے اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلی جواب جمع کروایا تھا۔

متعلقہ خبریں

پلازمہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پلازمہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں کورونا مریضوں کا…

1 سال

سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے اپنے مختصرفیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس خارج کر دیا ہے۔…

1 سال

لندن میں عمران خان کی 6 اور شہزاد اکبر کی 5 جائیدادیں…

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست میں مزید دستاویزات جمع کرا…

1 سال

بینظیربھٹو پرالزام تراشی، امریکی خاتون بلاگر پرمقدمہ درج کرنے کا حکم

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر الزام تراشی کرنے والی…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے