بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

ثاقب نثار نے سر انور پرویز سے کیوں معذرت کی

Tariq Avatar
50 Views 0 2 ہفتے
Samaa
Posted at 9 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بابا رحمت بن کر قوم کو ایک مسیحا ملنے کی نوید سنائی تھی۔ چیف جسٹس بننے کے بعد کئی بڑے بزنس مینوں اور کاروباری شخصیت کو سپریم کورٹ طلب کر کے خوب رگڑا لگاتے تھے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس مہمند ڈیم فنڈز کیلئے انگلینڈ گئے تو ان کی سر انور پرویز سے بھی ملاقات ہوئی ۔۔ ان سے ثاقب نثار نے باقاعدہ معذرت بھی کہ انہیں کٹاس راج زیر زمین کیس میں اتنا رگڑا نہیں لگانا چاہئے تھا۔ اس مہم کے دوران سب سے زیادہ فنڈز سر انور پرویز نے دئیے تھے۔۔

بیسٹ وے گروپ کے بانی سر انور پرویز ایک بااثر اور مالی اعتبار سے کامیاب بزنس مین ہیں۔ سر انور پرویز نے اعتراف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اب بھی ان کے خوابوں میں آ کر ڈراتے ہیں۔

Courtesy Geo

بیسٹ وے گروپ کو 2018ء میں کٹاس راج مقدمے میں خوب رگڑا دیا۔

سابق چیف جسٹس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بیسٹ وے گروپ کے بانی کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کو میری سیمنٹ فیکٹری اور بنک کو مسلسل ٹارگٹ کرتے رہے۔ ان کا ہدف کاروباری ادارے تھے جو ایک غیر منصفانہ بات تھی۔ سابق چیف جسٹس نے بیسٹ وے گروپ کو 2018ء میں کٹاس راج مقدمے میں خوب رگڑا دیا۔

ان کو یاد کر کے آج بھی ان کے رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ ان کے گروپ پر کٹاس راج کے زیر زمین پانی کے غلط استعمال کا الزام تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پاکستان کی ایک بااثر اور مقتدر شخصیت سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے رویے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مہمند ڈیم کی سرپرستی جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا مگر اب موصوف نہ صرف بیرون ملک مقیم ہیں بلکہ اب مہمند ڈیم کی تعمیر کا معاملہ بھی لٹک چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر مولانا فضل الرحمان پھنس گئے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بڑی مشکل میں پھنس چکے ہیں جس کی وجہ ہے…

2 دن

تبدیلی سرکار وکلاء کو سدھارنے کے لئے اصلاحات کب لائے گی؟

ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دو ملازمین ہیومین ریسورس آفیسر عدیل اور آئی ٹی آفیسر…

3 دن

سیف سٹی اتھارٹی اور پولیس رانا ثنا اللہ سے ملے ہوئے ہیں۔…

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی کے…

4 دن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو امریکی ویزا جاری نہ کرنے کی شدید…

لاہور۔ معزز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان کو ایک امریکی تنظیم کی جانب سے دورہ…

4 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

56 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے