بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے اسٹورز کو سیل کرنے کا حکم

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
77 Views 0 1 مہینہ
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر کی جیلوں سے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم
urdupoint
Posted at 28 فروری-2020

لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے اسٹورز کو سیل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پلاسٹک بیگز اور بوتلوں کے استعمال سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے محکمہ ماحولیات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ،متعدد بیکریاں اور سرکاری اسٹورز عدالتی حکم نامے پر عمل نہیں کر رہے اور پلاسٹک بیگز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جو اسٹورز اور بیکریاں حکم نامے پر عمل درآمد نہیں کر رہے ان کو سیل کر دیا جائے اور ان سے بیان حلفی لے کر 7 روز کی مہلت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو بھی نوٹسز جاری کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں اب پلاسٹک کی بوتلوں کی بجائے شیشے کی بوتلوں میں پانی بیچا جا رہاہے۔ پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی بیچنے والے سب سے بڑے جرم کرنے والے ہیں۔ اگلے مرحلے میں ریسٹورنٹس کا تعین کیا جائے گا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ صارفین کی جانب سے شور کیا جاتاہے کہ انڈے کیسے لے کر جائیں جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ صارفین کو کچھ علم نہیں ہے۔ عدالت کا کام ماحول دشمن اشیا کا خاتمہ کرانا ہے۔

عدالت نے پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے اسٹورز کو سیل کرنے کا حکم دیدیا اور پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی بیچنے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید…

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے قتل کے مجرم برطانوی شہری احمد عمر شیخ کی سزائے…

2 دن
ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید میں تبدیل

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

2 دن
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ایران سے زائرین پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار…

3 دن
ایران سے زائرین پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

5 دن
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

2 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

2 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

3 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

3 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے