بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی شادی کی تصاویر پر تحقیقات کا حکم

Iqra Khan Iqra Khan
82 Views 0 1 مہینہ
سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی شادی کی تصاویر پر تحقیقات کا حکم
theprint
Posted at 4 مارچ-2020

لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی کی تصاویر لیک کرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون راشد شیخ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو حکم دیا ہے کہ وہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی کی تصاویر کو لیک کرنے کی تحقیقات کروائیں اور مجرموں کی تلاش کی جائے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ْ ہیں ۔ سوشل میدیا صارفین کی جانب سےشادی کے اخراجات پر تنقید ک جا رہی ہے۔ دلہن کے لہنگے پر بحث جاری ہے کہ دلہن کا لہنگا بھارتی ڈیزائنر سے بنوایا گیا ہے جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔

پعض سوشل میڈیا صارفین نے ڈیم فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے بنائے جانے والے نعروں اور کمرشلز کی آواز اور میوزک کو بھی شادی کی ویڈیوز کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں شادی کی تصاویر کا ذکر ایک پٹیشن کی سماعت کے دوران ہوا جس میں حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ہدایات کا تعین کر رہی ہے۔

وکیل اظہر صدیق درخواست گزار ہیں، انہوں نے عدالت میں شکایت کی تھی کہ سابق چیف جسٹس اور ڈیم فنڈ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ پاکستان مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کو سائبر کرائم قوانین اور سوشل میڈیا رولز 2020 کے قواعد کے مطابق نافذ کرنے کی ہدایت کرے۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو توہین آمیز مواد لگانے سے روکنے کیلئے فلٹرز لگائیں۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ کا کورونا کے باعث رہا ئی پانیوالے قیدیوں کو گرفتار…

سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے…

2 دن
سپریم کورٹ کا کورونا کے باعث رہا ئی پانیوالے قیدیوں کو گرفتار کرنے کا حکم

چودھری شوگر ملز کیس، کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی گئی

احتساب عدالت لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی…

5 دن
چودھری شوگر ملز کیس، کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی گئی

ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید…

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے قتل کے مجرم برطانوی شہری احمد عمر شیخ کی سزائے…

1 ہفتہ
ڈینیل پرل قتل کیس، احمد شیخ کی سزائے موت 7 سال قید میں تبدیل

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

1 ہفتہ
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

5 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

4 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے