بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-August-2020

سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے

masooma mufferih masooma mufferih
41 Views 0 2 ہفتے
سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے
UrduPoint
Posted at 27 جولائی-2020

سپریم کورٹ نے ایک دن کے 14 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے والے گریڈ 19 کے افسر کی پینشن سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایک دن میں 14 لاکھ روپے کی تنخواہ وصول کرنے والے 19 گریڈ کے افسر کی پینشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار بہادر نواب خٹک کی اپیل مسترد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک دن کام کیا اور 14 لاکھ روپے تنخواہ لی، آپ کو پورے پاکستان کا خزانہ نہ دے دیں؟ ایک دن نوکری کر کے 14 لاکھ لئے اس سے بڑھ کر ڈاکا اور کیا ہو سکتا ہے؟

جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ وکیل صاحب، آپ یہ کمال کا کیس عدالت میں لائے ہیں، اسی وجہ سے تو پاکستان اس حال میں آگیا ہے، اس طرح کی اندھیر نگری نہیں ہونی چاہئے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ آپ کہتے ہیں تو ہم کیس ری اوپن کرتے ہیں، پتہ چلے گا کہ 14 لاکھ کیسے وصول کئے گئے۔

بعدازاں چیف جسٹس نے کہا کہ اگرہم نے یہ اجازت دے دی تو حکومت کو آج ہی 100 ارب روپے دینے پڑیں گے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ نے گریڈ 19 کے افسر کی جانب سے ایک دن نوکری کر کے پنشن کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ خبریں

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی جج کے سامنے گولی مار…

1 ہفتہ
توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل

وفاقی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کو اپنے جواب میں کہا ہے کہ 120 نئی احتساب عدالتوں کے…

2 ہفتے
نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل

سو سال کی عمر میں عمر قید کی سزا پانے والے قیدی…

گجرات میں ڈسٹرکٹ جیل میں عمرقید کاٹنے والے 101 سالہ قیدی مہدی خان نے رہائی کی اپیل کردی…

2 ہفتے
سو سال کی عمر میں عمر قید کی سزا پانے والے قیدی کی رہائی کیلئے اپیل

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 دن
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 دن
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے