بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-August-2020

نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل

Iqra Khan Iqra Khan
40 Views 0 2 ہفتے
نئی احتساب عدالتوں کا قیام مشکل
Kerala Kaumudi
Posted at 25 جولائی-2020

وفاقی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کو اپنے جواب میں کہا ہے کہ 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام میں مالی مسائل کا سامنا ہے۔

وزارت قانون نے 120 احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نئی عدالتوں کے قیام میں مالی مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے قیام کے بعد 2 ارب 86 کروڑ روپے کے بجٹ کی ضرورت ہوگی جس کیلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے لیکن 120 نشستوں کی وزارت خزانہ اور اسٹبلیشمنٹ ڈویژن سے اجازت لینا ہوگی، بجٹ بھی وزارت خزانہ سے منظور کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک احتساب عدالت کیلئے جج سمیت 15 افسران و ملازمین درکار ہوں گے، اس طرح 120 نئی عدالتوں کے لئے 120 جج سمیت 1800 افسران و ملازمین درکار ہوں گے۔

احتساب عدالت کے جج کی ماہانہ تنخواہ 4 لاکھ 15 ہزار 894 روپے بشمول تمام الاونسز ہے،120 احتساب عدالتوں پر الاونسز کی مد میں 70 کروڑ، ریگولر الاونسز کی مد میں 65، جوڈیشل الاونس اور اسپیشل جوڈیشل الاونس کی مد میں 24 کروڑ سے ادا کرنا ہوں گے۔

احتساب عدالتوں میں سالانہ 60 لاکھ کا پانی پیا جائے گا جبکہ گرم اور سرد موسم پر 24 لاکھ خر چ ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالتوں میں فون کی مد میں ایک کروڑ 80 لاکھ ، اخبارات، پیروڈیکلز اور کتابوں پر 4 کروڑ 80 لاکھ جبکہ پرنٹنگ پبلیکیشن پر 3 کروڑ 60 لاکھ سالانہ خرچ ہوں گے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے 8 جولائی کو کوئلے کے پلانٹ میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران وفاقی سیکرٹری قانون کو متعلقہ حکام سے ہدایات لے کر نئی عدالتیں قائم اور نئے ججز کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے ریمارکس دیئے تھے کہ20، 20 سال سے نیب ریفرنسز زیر التوا ہیں۔ نیب ریفرنسز کا جلد فیصلہ نہ ہونے سے نیب قانون بنانے کا مقصد ختم ہو جائے گا۔ ہر احتساب ریفرنس کا فیصلہ 3 ماہ میں ہو جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

1 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی جج کے سامنے گولی مار…

1 ہفتہ
توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں ہی گولی مار دی گئی

سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے

سپریم کورٹ نے ایک دن کے 14 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے والے گریڈ 19 کے افسر کی…

1 ہفتہ
سرکاری افسر کی ایک دن کی تنخواہ 14 لاکھ روپے

سو سال کی عمر میں عمر قید کی سزا پانے والے قیدی…

گجرات میں ڈسٹرکٹ جیل میں عمرقید کاٹنے والے 101 سالہ قیدی مہدی خان نے رہائی کی اپیل کردی…

2 ہفتے
سو سال کی عمر میں عمر قید کی سزا پانے والے قیدی کی رہائی کیلئے اپیل

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

1 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

1 دن
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

1 دن
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

1 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے