بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

نوازشریف کیخلاف انکوائری کرنیوالا آفیسر ترین کی تحقیقات کرے گا

paktv Avatar
66 Views 0 1 مہینہ
نوازشریف کیخلاف انکوائری کرنیوالا آفیسر جہانگیر ترین کی تحقیقات کرے گا
GEO
Posted at 21 اپریل-2020

لاہور۔ نیب نے آٹا اور چینی بحران پر آزادانہ انکوائری شروع کر دی۔ اس کیس کے حوالے سے ابتدائی تفتیش وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کی تھی۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی تجویز پر اس معاملہ کی تحقیق کیلئے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا گیا ہے۔

یہ کمیشن 25 اپریل کو وزیراعظم کو اپنی فرانزک رپورٹ پیش کرے گا۔ اب یہ رپورٹس منظرعام پر آئی ہیں کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آزادانہ تفتیتش کیلئے اس کیس کو ڈی جی راولپنڈی عرفان منگی کے سپرد کر دیا ہے جو پانامہ کیس کی تفتیشی ٹیم کے ممبر تھے۔ انہیں ایک ماہ کے اند جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کیس کو ڈی جی راولپنڈی عرفان منگی کے سپرد کر دیا

حکومت کی جانب سے کیس نیب کی کو بھجوانے کے بعد اصل ملزموں کو سامنے لانے کیلئے انکوائری شروع کر دی گئی۔ آٹا اور چینی سیکنڈل کے قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس کیس کی تفتیش کرنیوالے دیگر باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق نیب آرڈیننس نے اس کیس کی تحقیق کرنیوالے حکومتی اہلکاروں کے ہاتھ باندھ رکھے تھے۔ دونوں تحقیقاتی ادارے نیب اور تفتیشی کمیشن دونوں وزیراعظم کی ہدایت پر منظرعام پر آنیوالی ایف آئی اے رپورٹ کو بنیاد بنا کر تحقیق کر رہے ہیں۔

ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد اسے وزیراعظم عمران خان نے پانچ اپریل کو جاری کیا تھا۔ دونوں تحقیقاتی ادارے نیب اور کمیشن اسی کی بنیاد پر آٹا اور چینی سکینڈل کے ملزموں کی ممکنہ کرپشن کو سامنے لائیں گی۔

اس رپورٹ میں وزیراعظم کے قریبی اور بااعتماد ساتھی جہانگیر ترین، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور حکومت کی اہم اتحادی ق لیگ کے مونس الٰہی کو چینی سیکنڈل میں ملوث قرار دیا۔ اس کے علاوہ غنی اور شریف گروپ نے بھی چینی اور کھانے کی اشیاء پر مصنوعی قلت پیدا کر کے اربوں کی کرپشن کی۔

متعلقہ خبریں

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کی…

35 منٹ
نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول بھٹو کی 3جون کو طلبی

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کرپٹ مافیا کیخلاف شکنجا کسنا شروع ہو گیا تو…

1 ہفتہ
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول بھٹو کی 3جون کو طلبی

ہائیکورٹ چڑیا گھر کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ جانوروں کے حقوق کی ضامن بن گئی ہے۔ اس نے وفاقی دارالحکومت کے مرغزار چڑیا…

1 ہفتہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چڑیا گھر کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا حکم

میئراسلام آباد کی معطلی کا حکم نامہ معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناع جاری کردیا…

1 ہفتہ
میئراسلام آباد کی معطلی کا حکم نامہ معطل

تازہ ترین

شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔…

4 گھنٹے
شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر…

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن…

4 گھنٹے
کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر لی

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

3 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

2 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے