بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

10-July-2020

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

masooma mufferih masooma mufferih
91 Views 0 1 مہینہ
نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری
Diplomacy Pakistan
Posted at 29 مئی-2020

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ملزم عبدالغنی مجید پیش ہوئے جبکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری غیر حاضر رہا۔

آصف علی زرداری نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جو منظور کرلی گئی جبکہ نواز شریف کی طرف سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔

نیب نے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عبدالغنی مجید اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر نے حاضری سے استثنی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں اور گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 11 جون کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

توشہ خان کیس کیا ہے؟

توشہ خان کیس کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔

آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں اور انہوں نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے لیکن انہیں کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑیاں دی گئی اور ان گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاونٹس سے کی۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں…

2 دن
سپریم کورٹ نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی کی پابندی کیخلاف درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم کی پابندی کے خلاف درخواست نمٹا دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ…

3 دن
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم کی پابندی کیخلاف درخواست نمٹا دی

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والےاحتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو…

1 ہفتہ
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیا

پلازمہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پلازمہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں کورونا مریضوں کا…

2 ہفتے
پلازمہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، لاہور ہائیکورٹ

تازہ ترین

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

1 گھنٹہ
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

26 منٹ
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر…

وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ…

18 منٹ
عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا

پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔…

1 گھنٹہ
پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے