بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

نیب قوانین میں ترمیم کا مسودہ قانون تیار

101 Views 0 3 ہفتے
نیب قوانین میں ترمیم کا مسودہ قانون تیار
Posted at 31 اگست-2019

اسلام آباد۔ وزارت قانون نے نیب قوانین میں ترمیم کیلئے مسودہ قانون تیار کر لیا۔ یہ مسودہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہ میں تیار کر لیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس کی تیاری میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ سے بھی انفرادی رائے لی گئی ہے۔ اگر اپوزیشن جماعتوں نے نیب قوانین کی مخالفت کی تو پھر اسے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے منظور کرائیں گے۔

Courtesy Twitter

نیب کو تمام سیاسی جماعتیں کالا قانون کہتی ہیں

نیب کو تمام سیاسی جماعتیں کالا قانون کہتی ہیں جو سابق فوجی آمر پرویز مشرف کے دور میں مخالفین کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے بنایا گیا۔ دونوں بڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آنے کے بعد بھی اس قانون کو تبدیل نہیں کیا۔

اب پی ٹی آئی حکومت اس قانون کو تبدیل کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کیس کو عوام کی عدالت میں بھی لیکر جا رہے تاکہ انہیں بھی اندازہ ہو سکے کہ کون ان قوانین کی منظوری کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ نئے احتساب قوانین میں ترامیم کے ذریعے احتساب عدالتوں کو درخواست ضمانت پر فیصلے کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

پرائیویٹ شخص پر نیب قانون کا اطلاق نہیں ہو گا

پرائیویٹ شخص پر نیب قانون کا اطلاق نہیں ہو گا۔ محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کیخلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا۔ صرف ایسے ملازمین کیخلاف کارروائی ہو گی جن کا نقائص سے فائدہ اٹھانے کے شواہد ہوں گے۔ نیب 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن اور میگا سیکنڈل پر ہی کارروائی کرے گا۔

نئے احتساب قوانین میں لوٹی گئی رقوم کی رضاکارانہ واپسی کی منظوری وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کرے گی۔ پلی بارگین کا اختیار نیب چیئرمین سے واپس لے لیا جائیگا۔ رضاکارانہ رقم کی واپسی کرنیوالا ملزم 10 سال کیلئے عوامی عہدے سے نااہل ہو گا۔ پلی بارگین منظوری کیلئے گائیڈ لائنز تیار کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ اور ٹیکس معاملات نیب کے دائرہ کار سے ختم

نئے نیب قوانین کے تحت تین ماہ میں نیب تحقیق مکمل نہ کرے تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہو گا۔ نیب ایک مرتبہ تحقیق مکمل کرنے کے بعد مقدمہ دوبارہ نہیں کھول سکے گی۔ اگر نیب سرکاری ملازم کو گرفتار کیا گیا تو 90 کی بجائے 45 روزہ ریمانڈ ہو گا۔ نیب قوانین میں سٹاک مارکیٹ اور ٹیکس معاملات نیب کے دائرہ کار سے ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کی جائیدادیں منجمد کرنے کے اختیارات بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ عدالت سے سزا کی صورت میں ہی سرکاری ملازم کی جائیداد منجمد ہو سکے گی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں یہ مسودہ قانون منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا بحال ہو گئے

اسلام آباد۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق کی بحالی…

15 گھنٹے
وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا بحال ہو گئے

نوازشریف کی رہائی کے بڑے دعوے دھرے رہ گئے

اسلام آباد۔ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کیخلاف نوازشریف کی درخواست پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی…

1 دن
نوازشریف کی رہائی کے بڑے دعوے دھرے رہ گئے

جسٹس فائزعیسٰی درخواست کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی درخواست کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا۔ لارجر بینچ کے سربراہ…

2 دن
جسٹس فائز عیسٰی درخواست کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا

مریم نواز جیت گئی، پی ٹی آئی کو بڑی ہار

الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے