بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

نیب چیئرمین کا جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل کی حوالات میں تصویر لینے کا نوٹس

Tariq Tariq
48 Views 0 2 ہفتے
نیب چیئرمین کا جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل کی حوالات میں تصویر لینے کا نوٹس
Dunya
Posted at 13 مارچ-2020

اسلام آباد۔ نیب کے چیئرمین جسٹس ر جاید اقبال نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی حوالات میں تصویر لینے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔ نیب ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے میر شکیل کی حوالات میں تصویر لینے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Courtesy Social Media

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ واضح رہے دو روز قبل میر شکیل الرحمان کو نیب لاہور نے دوسری پیشی پر 34 سال قبل 54 پلاٹ غیر قانونی طریقے سے لینے کے الزام میں گر فتار کر لیا۔ آج انہیں ریمانڈ کیلئے نیب کورٹ میں سخت حفاظتی انتظامات میں پیش کیا گیا۔

ان کی جانب سے بیرسٹر اعتزاز احسن وکیل کی حیثیت سے پیش ہوئے اور اپنی پاور آف اٹارنی جمع کرائی۔ عدالت کی جانب سے دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحمان کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ اب انہیں 25 مارچ کو دوبارہ نیب کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کو بیرسٹر اعتزاز احسن نے نیب کورٹ کا غلط اقدام قرار دے دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میر شکیل کی گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے ہوئی مگر ہمیں ان کے وارنٹ گرفتاری نہیں دکھائے گئے۔ ادھر مسلم لیگ ن نے میر شکیل کی گرفتاری کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔ بلاول، شہباز شریف سمیت کئی دیگرسیاسی اور سماجی رہنماؤں نے میر شکیل کی گرفتاری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

4 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نوازشریف کی پھر طلبی

نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ان کی طلبی…

3 دن

شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔…

3 دن
شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خواتین اور کم عمرقیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

لاہور۔ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے اب اعلٰی عدلیہ…

4 دن
لاہور ہائیکورٹ کا معمولی جرائم میں ملوث افراد کی رہائی کا بڑا فیصلہ

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

5 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

4 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے