بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی ضمانت منظور

Iqra Khan Iqra Khan
50 Views 0 2 ہفتے
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی ضمانت منظور
Geo tv
Posted at 17 مارچ-2020

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت منظورکرلی ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور دیگر مرکزی قیادت بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ چیئرمین نیب نے گواہ قیصر امین بٹ کو 2 دفعہ معافی دی، پہلی معافی کے بعد قیصر امین بٹ نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا، قیصر امین بٹ کا بیان نیب کی مرضی کے مطابق نہیں تھا۔

خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین نیب نے بیان پسند نہ آنے پر معافی واپس لے لی، قیصر بٹ کو دوسری معافی 5 دسمبر 2018 کو دی گئی، قیصر بٹ پلی بارگین کرنا چاہتا تھا لیکن نیب نے قیصر بٹ کی پلی بارگین کی درخواست مسترد کر دی، نیب کا مقصد صرف خواجہ برادران کیخلاف کیس بنانا تھا۔

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ یا تو نیب خراب ہے یا اہلیت کا فقدان ہے، دونوں ہی صورتوں میں معاملہ انتہائی سنگین ہے، نیب کے پاس ضمانت خارج کرنے کی کوئی بنیاد نہیں، نیب نے شاملات کی زمین کے پلان میں خلاف ورزی کا الزام نہیں لگایا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ برادارن کے اکاونٹس میں پیسے آئے ہیں تو اس میں غیرقانونی کیا ہے، وہ تو مان رہے ہیں کہ پیسے آئے ہیں، اگر کوئی غیرقانونی کام ہوا ہے تو نیب اسے سامنے لائے۔

سپریم کورٹ نے 30، 30 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے 11 دسمبر 2018 کو گرفتار کیا تھا۔ نیب کے مطابق خواجہ سعد اور سلمان رفیق پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان میں سے ہیں اور سوسائٹی کے ایک ڈائریکٹر قیصر امین بٹ بھی احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

2 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نوازشریف کی پھر طلبی

نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ان کی طلبی…

3 دن

شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔…

3 دن
شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خواتین اور کم عمرقیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

لاہور۔ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے اب اعلٰی عدلیہ…

4 دن
لاہور ہائیکورٹ کا معمولی جرائم میں ملوث افراد کی رہائی کا بڑا فیصلہ

تازہ ترین

ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ٹرین کی بوگیوں کا سہارا لیا گیا اور ان کو…

5 گھنٹے
ٹرین کی بوگیوں کو کورونا آئسو لیشن سینٹربنانے کی تیاری

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

4 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

3 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے