بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

مفتاح اسماعیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد

96 Views 0 2 ہفتے
مفتاح اسماعیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد
Posted at 7 اگست-2019

اسلام آباد۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پچھلے کئی ہفتوں سے نیب کے رڈار پر آ چکے تھے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ان کی کراچی رہائش گاہ سے گرفتاری کے احکامات بھی جاری کئے مگر گھر پر موجود نہ ہونے پر بچ گئے اور اگلے روز سندھ ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کروا لی۔

Courtesy Dunya

نیب طاقت کا غلط استعمال کر رہا جو انصاف کا قتل ہے

اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی درخواست ضمانت دو رکنی بینچ نے مسترد کی۔ دوران سماعت مفتاح اسماعیل کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب طاقت کا غلط استعمال کر رہا ہے جو انصاف کا قتل ہے۔

قیمت طے کرنے کا اختیار آٹھ رکنی کمیٹی کے پاس تھا

اگر طاقت کا استعمال مذموم مقاصد کیلئے کیا جائے تو بدنیتی تصور کیا جائیگا۔ اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا مفتاح اسماعیل نے ایل این جی معاہدے میں گیس کی قیمت پر مذاکرات نہیں کئے تھے۔ وکیل نے کہا کہ قیمت طے کرنے کا اختیار آٹھ رکنی کمیٹی کے پاس تھا جس میں سے ایک مفتاح اسماعیل تھے۔

قطر سے ایل این جی لینے کا معاہدہ مفتاح اسماعیل کے وزیر خزانہ کا چارج سنبھالنے سے قبل ہوا۔ ایل این جی ٹریمنل بعد میں قائم ہوا۔ اس کیلئے موجودہ حکومت نے زیادہ قیمت ادا کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

متعلقہ خبریں

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

1 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی…

اسلام آباد۔ ایک طرف نیب کے پر کاٹ کر اختیارات محدود کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تو…

2 دن
نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع…

لاہور۔ چودھری شوگر ملز کیس میں آج مریم نواز اور یوسف عباس کی احتساب کورٹ لاہور میں پیشی…

3 دن
مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع پر شدید بدنظمی

عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا…

اسلام آباد۔ سابق حکمران شاہد خاقان عباسی من پسند افسران کو کیسے نوازتے رہے۔ اس کا بھانڈا اب…

3 دن
عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا کیا مفاد تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے