بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

مریم نواز پھر گرفتار وجہ جائیے اس لنک میں

82 Views 0 2 ہفتے
مریم نواز پھر گرفتار جائیے اس لنک میں
Posted at 8 اگست-2019

لاہور۔ عیدالاضحٰی سے قبل شریف خاندان کی مشکلات ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں۔ اب مریم نواز بھی عیدالاضحٰی اپنے والد نواز شریف کی طرح جیل میں منائیں گی۔ نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو آج کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا۔مریم نواز کے کزن یوسف عباس کو بھی نیب لاہور نے گرفتار کر لیا۔

Courtesy FaceBook

والد سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل آئی ہوئی تھیں

ان کے ایک اور کزن سلمان شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں۔ مریم نواز اپنے والد میاں نوازشریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل آئی ہوئی تھیں۔ نیب لاہور نے انہیں چودھری شوگر ملز اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں دوبارہ نیب آفس طلب کر رکھا تھا۔

نیب ٹیم پہلے سے ہی کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود

آج ان کی نیب کے سامنے پیشی تھی مگر لیگی رہنما نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ اس پر نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا۔ نیب ٹیم پہلے سے ہی کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود تھی۔ نیب نے انہیں گزشتہ پیشی پر کئی سوالات پوچھے جن کے وہ تسلی بخش جوابات نہ دے سکیں۔

چودھر شوگر ملز کی سب سے بڑی بینیفشنل ہیں

نیب لاہور نے انہیں 31 جولائی کو پیشی کے موقع پر 8 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی تھمایا تھا۔ اس سوالنامے میں سرمایہ کاری، اراضی سے متعلق سوالات بھی تھے۔ان سے چودھری شوگر ملز کب لگائی۔ سرمایہ کاری کہاں سے آئی اور شیئر ہولڈرز کون تھے ایسے سوالات پوچھے گئے تھے۔

سوالنامے میں مزید کہا گیا تھا کہ 21 مئی 2008ء کی غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کا جواب دیں اور 8 موضع جات میں خریدی گئی ہزاروں ایکڑ اراضی کی تفصیل بھی فراہم کریں۔ مریم نواز چودھر شوگر ملز کی سب سے بڑی بینیفشنل ہیں۔

متعلقہ خبریں

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

1 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی…

اسلام آباد۔ ایک طرف نیب کے پر کاٹ کر اختیارات محدود کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تو…

2 دن
نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع…

لاہور۔ چودھری شوگر ملز کیس میں آج مریم نواز اور یوسف عباس کی احتساب کورٹ لاہور میں پیشی…

3 دن
مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع پر شدید بدنظمی

عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا…

اسلام آباد۔ سابق حکمران شاہد خاقان عباسی من پسند افسران کو کیسے نوازتے رہے۔ اس کا بھانڈا اب…

3 دن
عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا کیا مفاد تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے