بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

خیبر پختونخوا کے 13 ججز کی جبری برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار

masooma mufferih masooma mufferih
47 Views 0 2 ہفتے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا
Pakistan Today
Posted at 16 مارچ-2020

سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں 13 ججز کی جبری برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خیبر پختونخوا میں ماتحت عدلیہ کے ججز کی برطرفی کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جج شاہ حسین کے اثاثوں میں 2 سال میں 3 گنا اضافہ ہوا، جج کے اثاثے سینئر سول جج بننے تک 64 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ50 لاکھ سے زائد ہو گئے۔

جج شاہ حسین کے وکیل نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام شوکاز میں نہیں لگایا گیا، میرے موکل نے پرفارمہ میں اپنی جائیداد کی مارکیٹ ویلیو بتائی، اثاثے وہی تھے لیکن مارکیٹ ویلیو زیادہ بتائی گئی۔ چیف جسٹس نےکہا کہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو بتانے کا کہاں لکھا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ججز کی ساکھ کے بارے میں مسلسل 3 سال سے رپورٹ میں شک و شبہ کا اظہار کیا گیا۔ عدالت نے ججز کی جبری برطرفی کو کالعدم قرار دیا اور معاملہ دوبارہ جوڈیشل سروسز کو بھجواتے ہوئے ٹربیونل کو 3 ماہ میں ماتحت عدلیہ کے ججز کی اپیلوں پر فیصلہ کرنےکا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ جوڈیشل ٹربیونلز ججز کی اے سی آر کے ساتھ اثاثوں میں اضافے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل ٹربیونل نے خیبر پختونخوا کے 13 ججز کی برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نوازشریف کی پھر طلبی

نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ان کی طلبی…

3 دن

شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔…

3 دن
شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خواتین اور کم عمرقیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

لاہور۔ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے اب اعلٰی عدلیہ…

4 دن
لاہور ہائیکورٹ کا معمولی جرائم میں ملوث افراد کی رہائی کا بڑا فیصلہ

تازہ ترین

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

5 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے